Book Name:Nekiyon Mein Jaldi Kijiye
پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! رَجَبُ الْمُرَجَّب کی آمد ہے، یہ نیکیوں کا مہینا ہے۔ لہٰذا جلدی کیجئے! رمضان کا انتظار مت کیجئے! آج اور ابھی سے ہی نیکیاں کرنا شروع کر دیجئے! صُوفیائے کرام فرماتے ہیں: رجب بیج بونے کا مہینا ہے، شعبان پانی دینے کا اور رمضان المبارک فصل کاٹنے کا مہینا ہے،یعنی رجب میں نوافِل میں خوب کوشش کرو! شعبان میں اپنے گناہوں پر آنسو بہاؤ اور رمضان میں اللہ پاک کو راضی کر کے اس کھیت کو خیریت سے کاٹو! ([1])
میں رحمت، مغفرت، دوزخ سے آزادی کا سائِل ہوں مہِ رمضان کے صدقے میں فرما دے کرم مولا
بَراءَت دے عذابِ قبر سے، نارِ جہنّم سے مہِ شعبان کے صدقے میں کر فضل و کرم مولا
عبادت میں، ریاضت میں، تلاوت میں لگا دے دِل رجب کا واسطہ دیتا ہوں فرما دے کرم مولا([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ رسول ! رَجَب حُرْمت والا مہینا ہے، اس میں خوب عبادت کیجئے!*صحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ عنہم رَجَبُ الْمُرَجَّب میں عُمرہ کرنا پسند فرماتے تھے۔([3]) لہٰذا جس سے بَن پڑے عمرہ کرنے کی سَعَادت حاصِل کرے۔زہے نصیب! اللہ پاک کا مہینا (یعنی رجب شریف) اللہ پاک کے پیارے رسول، رسولِ مقبول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے مبارک شہر مدینہ منورہ میں گزارنا نصیب ہو جائے *بزرگوں (یعنی اللہ پاک کے نیک بندوں) کا معمول رہا ہے کہ رَجَبُ