Book Name:Nekiyon Mein Jaldi Kijiye
پانا، اس میں روزے رکھنا، راتوں کو عبادت کرنا نصیب فرما۔([1])
میں رحمت، مغفرت، دوزخ سے آزادی کا سائِل ہوں مہِ رمضان کے صدقے میں فرما دے کرم مولا
بَراءَت دے عذابِ قبر سے، نارِ جہنّم سے مہِ شعبان کے صدقے میں کر فضل و کرم مولا
عبادت میں، ریاضت میں، تلاوت میں لگا دے دِل رجب کا واسطہ دیتا ہوں فرما دے کرم مولا([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
امام حسن بَصْری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا مختصر تعارف
پیارے اسلامی بھائیو! یکم رجب المرجب کو عالَمِ اسلام کی بہت ہی بلند رُتبہ ہستی، بہت اُونچے رُتبے والے ولئ کامِل، عالِمِ باعَمَل حضرت امام حَسَن بصری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا یومِ وِصَال ہے، لہٰذا یکم رجب المرجب کو یومِ امام حسن بصری منایا جاتا ہے۔*حضرت امام حَسَن بَصْری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ تابعی بزرگ ہیں، یعنی آپ کو صحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ عنہم کی زیارت اور صحبت کا شرف مِلا ہے*روایات کے مطابق آپ کو مسلمانوں کے تیسرے خلیفہ حضرت عثمانِ غنی، حضرت طلحہ اور دیگر کئی صحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ عنہم کی زیارت کا شَرْف نصیب ہوا۔([3]) *امام حَسَن بَصْری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی وِلادت مدینۂ مُنوَّرہ میں مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عنہ کے دورِ خلافت میں ہوئی([4])*وِلادت کے بعد آپ کو اَمِیْرُ الْمُؤْمِنِیْن حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عنہ کی خِدْمت میں حاضِر کیا گیا، انہی کی خواہش پر آپ کا نام حَسَن رکھا گیا([5])*آپ کی والدہ محترمہ مسلمانوں کی امی جان حضرت اُمِّ سلمہ رَضِیَ اللہُ عنہا کی کنیز