Book Name:Nekiyon Mein Jaldi Kijiye
سُوالات کے جوابات بھی عنایَت فرمائیں گے۔ تمام ذِمَّہ داران و عاشقانِ رسول اس مدنی مذاکرے میں خُود بھی شرکت فرمائیں اور دوسروں کو بھی اس کی دعوت دیں*شیخِ طریقت، امیر اہلسنت ہر ہفتے ایک دِینی رسالہ پڑھنے کی ترغیب ارشادفرماتے ہیں، آنے والے ہفتے کے مدنی مذاکرے میں بزرگانِ دین (رحمۃاللہ علیہم ) کے 40 اقوال رسالےکا اِعْلان کیا جائے گا۔ یہ رسالہ خُود بھی پڑھیے! دوسروں کو بھی ترغیب دِلائیے اور جو سوشل میڈیا مثلاً واٹس ایپ وغیرہ استعمال کرتے ہیں، رضائے اِلٰہی اور ثواب کے لئے یہ رسالہ دوسروں کو بھی شئیر (Share) کیجئے! * حضرت خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ ؛دنیا بھر میں جن کی ولایت کا چرچا ہے، لوگ اِن سے عقیدت رکھتے ہیں اور اِن کے مزار پر حاضری دیتے ہیں، اللہ پاک نے اِنہیں بہت بڑا مقام و مرتبہ عطا فرمایا ، آپ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے بارے میں بہت سی معلومات جاننے کیلئے مطالعہ کریں رسالہ فیضان خواجہ غریب نواز اور کرامات خواجہ ۔ یہ رسائل مکتبۃُ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے20/20روپے میں قیمتاً طلب فرمائیں ۔خود بھی مطالعہ فرمائیں! اور دوسروں کو بھی ترغیب دِلائیں!*رَجَبُ المُرَجَّب کی 6 تاریخ کو خواجہ غریب نواز حضرت مُعِیْنُ الدِّیْن حَسَن سَنْجَری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا عرس پاک منایا جاتا ہے، الحمد للہ! عاشقانِ اولیا کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کئی مقامات پر اجتماعات منعقد کئے جاتے ہیں۔ تمام اسلامی بھائی اپنے علاقوں میں ہونے والے اجتماعات میں ضرور شرکت فرمائیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم