Book Name:Khawaja Huzoor Ki Ibadat
کے کام آیا کریں، اُن کی مددکیا کریں، اُن کے دکھ بانٹا کریں۔ الحمد للہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی جیسے اور بہت سے دینی کام کر رہی ہے، اسی طرح پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی دُکھیاری امت کا غم بھی بانٹ رہی ہے۔ دعوتِ اسلامی کا ایک شعبہ ہے:فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن (Faizan Global Relief foundation)
یہ شعبہ انسانی خدمت پر مشتمل فلاح وبہود کا بڑا اہم شعبہ ہے جس کا مقصد شریعت کےبتائے ہوئے طریقہ کے مطابق *قدرتی آفتوں سے متاثر افراد کی فلاح وبہود کے ساتھ *خوراک*گھر*تعلیم*روزگار*علاج معالجہ*معذور بچوں کی نگہداشت*ملک و قوم کی خدمت کیلئے پیشہ ورانہ صلاحتیوں کےحامِل افرادکی تیاری *اور ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کےلئے ہرممکنہ کوششیں کرناہے۔
اس شعبے کے تحت اب تک *30 لاکھ سے زائد پودے لگائے جا چکے ہیں*تقریبا 60 لاکھ افراد کی امداد کی جا چکی ہے*5 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر کی جا چکی ہے*75 ہزار سے زائد خون کی بوتلیں عطیہ کی جا چکی ہیں *ہیلتھ کئیر سنٹر میں اب تک 32 ہزار سے زائد مریض وزٹ کر چکے ہیں۔
آپ بھی دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے!دُنیا بھر میں ہونے والے، دینی، اصلاحی، روحانی اور خیر خواہی کے ان کاموں میں اپنا حصّہ شامل کیجئے!اپنی زکوۃ، صدقات و عطیات وغیرہ دعوتِ اسلامی کو دیا کیجئے!آپ کی دی ہوئی رقم کو کسی بھی جائز،دینی، اصلاحی،فلاحی،روحانی ، بھلائی اور آمدنی بڑھانے کے جائز اور محفوظ کاموں میں خرچ کیا جا سکتا ہے۔
دعوتِ اسلامی کی قَیُّوم، سارے جہاں میں مچ جائے دُھوم
اس پہ فِدا ہو بچہ بچہ یااللہ! مری جھولی بھر دے