Book Name:Khawaja Huzoor Ki Ibadat
کے مالِک ومختار صَلَّی اللہ ُعَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: جس نے ماہِ حرام میں 3 دِن جمعرات، جمعے اور ہفتے کےروزے رکھے، اس کےلئے 2سال کی عبادت کا ثواب لکھا جائے گا۔([1])
ایک اور حدیث پاک میں ہے : جنت میں ایک نہر ہے جسے رجب کہا جاتا ہے اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہے جس نے رجب کے ایک دن کا روزہ رکھا اللہ پاک اسے اس نہر سے سیراب فرمائے گا۔([2])
الحمد للہ! دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں رَجَب شریف کے مبارک ایام میں خصوصی طور پر نفل روزے رکھنے کا ذہن دیا جاتا ہے، کثیر اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں اس مبارک مہینے میں نفل روزے رکھنے کا اہتمام کرتے ہیں، اس کے ساتھ یوسی سطح پر سحری اجتماعات کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے،تمام اسلامی بھائیوں سے التجا ہے کہ سحری اجتماعات میں بھی شرکت کریں اور نفل روزے رکھنے کی بھی کوشش فرمائیں۔
ہو سکے تو رَجَب شریف کے روزوں کی تحریک میں شامِل ہو جائیں، اس مبارک ماہ میں جو اسلامی بھائی یا اسلامی بہن * 7روزے رکھنے کا شرف حاصِل کرے وہ ممتاز*جو 4 روزے رکھنے کا شرف حاصِل کرے وہ بہتر*جو 2روزے رکھنے کا شرف حاصِل کرے وہ مناسب ہے۔ ہمت کیجئے! نیّت کیجئے!آپ بھی اس تحریک کا حصّہ بنئے! اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرماے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد