Khawaja Huzoor Ki Ibadat

Book Name:Khawaja Huzoor Ki Ibadat

اے عاشقان رسول! اچھّی اچھّی نیّتوں سے عمل کا ثواب بڑھ جاتا ہے۔ آئیے! بیان سننے سے پہلے کچھ اچھّی اچھّی نیّتیں کر لیتے ہیں، نیت کیجئے!*رضائے الٰہی کے لئے بیان سُنوں گا*بااَدَب بیٹھوں گا* خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا*جو سُنوں گا، اُسے یاد رکھنے، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

خواجہ حُضُور پِیر کی بارگاہ میں

خواجۂ خواجگان، حضرت خواجہ مُعِیْنُ الدِّیْن چشتی اَجْمیری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: میں بغداد شریف میں حضرت جُنَیْد بغدادیرَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی مسجد میں اپنے پیر و مرشد، حضرت خواجہ عُثْمان ہَارْوَنِی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی خدمت میں حاضِر ہوا، اُس وقت رُوْئے زمین کے بڑے بڑے مشائخ آپ کے پاس حاضِر تھے، میں پیرِ کامِل کا اَدب بجا لایا، پیر و مرشِد نے فرمایا: 2رکعت نماز ادا کر! میں نے نماز ادا کی۔ پھر فرمایا: قبلہ رُو (یعنی قبلہ کی طرف)بیٹھ جا! میں بیٹھ گیا، حکم ہوا: سورۂ بقرہ کی تِلاوت کر! میں نے سُورۂ بقرہ کی تلاوت شروع کر دی، فارِغ ہوا تو حکم فرمایا: 21 مرتبہ درودِ پاک پڑھ! میں نے درودِ پاک پڑھا۔ بعد میں فرمایا: ہمارے یہاں ایک دِن اور رات کا مجاہدہ ہوتا ہے، لہٰذا ایک دِن اور رات عبادت میں مَشْغُوْل رِہ! خواجہ صاحب رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: میں نے ایک دِن اور رات عبادت میں گزاری، اگلے دِن پیر و مرشد کی خدمت میں حاضِر ہوا تو فرمایا: آسمان کی طرف دیکھ! میں نے آسمان کی طرف دیکھا، فرمایا: کہاں تک دکھائی دیتا ہے؟ میں نے عرض کیا: عرشِ اعظم تک۔ پیر و مرشد نے فرمایا: زمین کی طرف دیکھ! میں نے زمین کی طرف دیکھا۔ پوچھا: کہاں تک دیکھتا ہے؟ میں