Book Name:Khawaja Huzoor Ki Ibadat
ہے جبکہ مُعِیْنُ الدِّیْن،غریب نواز، سلطانُ الہند، وارثُ النّبی، عطائے رسول وغیرہ مشہور اَلْقَاب ہیں۔([1])*الحمدللہ! ہمارے خواجہ صاحِب رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نَجِیْبُ الطَّرَفَین ہیں یعنی والِد اور والدہ دونوں کی طرف سے سَیّد زادے ہیں،12 واسطوں سے آپ کا سلسلۂ نسب مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ مولیٰ علی شیرِ خُدا رَضِیَ اللہُ عنہ تک پہنچ جاتا ہے۔ ([2])
چراغِ انجمنِ اَوْلیا غریب نواز امینِ سَطْوَتِ خیبر کُشَا غریب نواز
گُلِ حدیقۂ حسنین، نورِ چَشْمِ علی فدائے سیرتِ خیرُ الْوریٰ غریب نواز
مفہوم:اے خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ علیہ! آپ اَوْلیائے کرام کی محفل کے چراغ ہیں، آپ خیبر فتح کرنے والے مولائے کائنات، مولا علی رَضِیَ اللہُ عنہ کی شُجاعت کے امین ہیں، آپ امام حَسَن و اِمام حُسَین رَضِیَ اللہُ عنہما کے باغ کا پھول اور حضرت علی رَضِیَ اللہُ عنہ کی آنکھ کا تارا ہیں اور مصطفےٰ جانِ رَحْمت صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و سَلَّم کی سُنّتوں کے شیدائی ہیں۔
پیارے اسلامی بھائیو! خواجہ صاحِب رَحمۃُاللہِ علیہ عِلْمِ دین کے بہت شیدائی تھے، آپ کی عُمر 15 سال تھی، جب والدِ محترم کا سایہ سَر سے اُٹھ گیا، وِراثت میں آپ کو ایک باغ اور ایک چکی ملی، آپ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے باغ بیچ دیا،پَن چکی بھی فروخت کی اور باقِی جو ساز و سامان تھا، سارا بیچا، اُس کی قیمت فقیروں، مسکینوں پر صدقہ کی اور راہِ عِلْمِ دین کے مُسَافِر بَن گئے۔ پہلے آپ سَمَرقَنْد گئے، وہاں قرآنِ کریم حِفْظ کیا([3]) اور مولانا شَرْفُ الدِّین رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ سے عِلْمِ دین سیکھا،خواجہ صاحِب رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ جیسے جیسے عِلْم سیکھتے تھے، عِلْم کی پیاس مزید بڑھتی تھی، چنانچہ سَمَرقَنْد میں عِلْم سیکھ کر آپ بخارا تشریف لائے اور یہاں کے