Ghazwa e Badar Aur Seekhne Ki Baatein

Book Name:Ghazwa e Badar Aur Seekhne Ki Baatein

کرنا صحیح احادیث سے ثابت ہے ، اور نیکی کے کاموں کے لئے چندہ کرنا نیکی کی طرف رہنمائی کرنے کی ہی طرح ہے۔ حدیث پاک میں ہے:جو کارِ خیر (نیکی کے کام)کی راہنمائی کرے اُس کو بھی اُتنا ہی اَجر ملتا ہے جِتنا کارِ خیر(نیکی)کرنے والے کو ۔([1])اللہ پاک عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن   صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ۔ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

12دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:ہفتہ وار رسالہ مطالعہ

پیارے اسلامی بھائیو! خوفِ خدا حاصل کرنے، نیکیوں بھری زندگی گزارنے، اللہ پاک کی عبادت اور نیک اعمال کا جذبہ حاصل کرنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ  رہئے، 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!دین و دنیا کی بے شمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام :ہفتہ وار رسالہ مطالعہ بھی ہے۔

سرورِ عالَم، نورِ مُجَسَّم   صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے فرمایا: اَلْعِلْمُ بِالتَّعَلُّمِ عِلْم سیکھنے سے آتا ہے([2]) *دورِ حاضِر کی بُرائیوں میں ایک بڑی بُرائی یہ بھی ہے کہ لوگ عِلْمِ دِین سے دُور ہوئے جا رہے ہیں *دِینی کتابیں پڑھنے کا ذوق نہ ہونے کے برابر ہے *پہلے کے لوگ دِینی کتابوں سے بہت دِلچسپی رکھتے تھے *دِن رات کتابیں پڑھتے تھے *لہٰذا ان کے پاس دِینی معلومات بھی وافَر ہوتی تھیں اور *زِندگی بھی پاکیزہ رہتی تھی۔

اَلحمدُ لِلّٰہ! *عاشقانِ رسول کی دِینی تحریک دعوتِ اسلامی گھر گھر عِلْمِ دینی کی روشنی پہنچا


 

 



[1]...فتاویٰ رضویہ، جلد:16، صفحہ:468۔

[2]... بخاری،  کتاب العلم، باب العلم قبل القول و العمل، صفحہ:91۔