Ghazwa e Badar Aur Seekhne Ki Baatein

Book Name:Ghazwa e Badar Aur Seekhne Ki Baatein

رہی ہے *بانئ دعوتِ اسلامی شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت  دَامَت بَرَکَاتُہم الْعَالِیَہ  کی خصوصیت ہے کہ آپ خُود بھی عِلْمِ دین کے بہت شوقین ہیں اور عاشقانِ رسول کو بھی دِینی کتابیں پڑھنے کا شوق دِلاتے ہیں *آپ ہرہفتے ایک دِینی رسالہ پڑھنے کا فرماتے ہیں*مختصر رسالہ ہوتا ہے*کچھ دیر میں پڑھا جاتا ہے۔آپ بھی پڑھا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بہت فائدہ ہو گا *دِینی معلومات بڑھیں گی *عِلْمِ دِین سیکھنے کا ثواب ملے گا *دِینی کتاب پڑھنے سے دِماغ بھی کھلتا ہے *نظر وسیع ہوتی ہے *حکمت ملتی ہے *سوچ پاکیزہ ہوتی ہے اور *زِندگی میں نکھار آجاتا ہے *جدید سائنسی تحقیقات کے مطابق کتاب پڑھنے سے دِماغی بیماریوں سے حفاظت ہوتی ہے۔

مَعْرِفَۃُ الْقُرْآن موبائل ایپلی کیشن کا تعارف

پیارے اسلامی بھائیو! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے آئی، ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایک بہت ہی پیاری موبائل ایپلی کیشن بنام مَعْرِفَۃُ الْقُرْآن جاری کی ہے۔ آپ اس ایپلی کیشن کے ذریعے*قرآن پاک کا لفظی اور بامُحَاوَرَہ ترجمہ پڑھ سکتے ہیں*اس ایپلی کیشن میں آیات کے عنوانات بھی دئیے گئے ہیں، جس کی مدد سے اپنے موضوع کے مطابق قرآنی آیات دیکھی اور تلاش کی جا سکتی ہیں۔ خصوصاً مبلغ اسلامی بھائی اس آپشن سے بہت مدد لے سکتے ہیں*ایپلی کیشن میں سرچ کا آپشن بھی دیا گیا ہے، جس کی مدد سے آیات تلاش کرنے میں سہولت ملتی ہے*موضوعات کو پن پوائنٹ کرنے کا بھی آپشن دیا گیا ہے۔ آپ بھی یہ ایپلی کیشن انسٹال کر لیجئے! خود بھی فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیجئے!

چند ضروری اِعْلانات

*رمضان شریف کا مبارک مہینا جاری ہے اَلحمدُ لِلّٰہ! امیرِ اہلسنت  دَامَت بَرَکَاتُہم الْعَالِیَہ