Book Name:Ghazwa e Badar Aur Seekhne Ki Baatein
مصطفےٰ حضرت رُقَیَّہ رَضِیَ اللہُ عنہم ا کی یاد منائیں، ان دونوں بزرگ ہستیوں اور جوصحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ عنہم غزوۂ بدر میں شہید ہوئے ان سب کے لئے ایصالِ ثواب کا اہتمام کریں، بہترین انداز یہ ہے کہ 17 اور 19 رمضان شریف کے افطار میں عام معمول سے کچھ زیادہ اہتمام کر لیں، سب گھر والے مِل کر بیٹھیں، سب ایک ایک بار سورۂ فاتحہ پڑھیں، تین تین بار سُورۂ اِخْلاص پڑھیں، چاہیں تو اس سے زیادہ بھی تِلاوت کر سکتے ہیں بلکہ ہو سکے تو سب کم از کم ایک ایک تسبیح درودِپاک کی بھی پڑھ لیں، کچھ ذِکْر اَذْکار کر لیں، مکتبۃُ المدینہ کی کتابیں ہیں: فیضانِ عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہُ عنہا اور آقا صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے شہزادے و شہزادیاں۔ یہ دونوں کتابیں مکتبۃُ المدینہ سے خرید لیں یا دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.netسے ڈاؤن لوڈ کر لیں، انہیں پڑھیں، گھروالوں کو جمع کر کے ان میں سے کچھ پڑھ کر سب کو سُنائیں اور اس سارے اہتمام، سب نیک اَعْمال کا ثواب حضرت عائشہ صِدِّیقہ اور حضرت بی بی رُقَیَّہ رَضِیَ اللہُ عنہم ا اور شہدائے بدر رَضِیَ اللہُ عنہم کو ایصالِ ثواب کر دیں ، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ڈھیروں ڈھیر ثواب نصیب ہو گا۔ اللہ پاک ہمیں اس کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
غزوۂ بدر اور سیکھنے کی باتیں
پیارے اسلامی بھائیو! 17 رمضان شریف کو ہونے والا عظیم ُالشَّان معرکہ یعنی غزوۂ بدر کہنے کو تو تاریخ کا ایک واقعہ ہے، البتہ! اس میں ہمارے لئے سیکھنے کو بہت اَسباق موجودہیں، آج ہم انہیں میں سے چند سبق سننے کی سَعَادت حاصِل کریں گے۔ آئیے! پہلے ایک اِیْمان افروز روایت سنتے ہیں:
کِس چیز پر حبیبِ خُدا کی نظر نہیں...؟؟
مُسْلِم شریف جو حدیثِ پاک کی بہت مشہور کِتَاب ہے، اس میں روایت ہے، اس