Ghazwa e Badar Aur Seekhne Ki Baatein

Book Name:Ghazwa e Badar Aur Seekhne Ki Baatein

یعنی اے مسلمانو...!! دیکھو! یہ بدر کا واقعہ تمہارے لئے عِبْرت ہے، مکّے کے غیر مسلم..!!کہ بظاہِر ان کا پلّا بھاری تھا، اس کے باوُجُود شکست کھا گئے، یہ گھروں سے اِتراتے ہوئے نکلے تھے، اپنی طاقت و شہرت کی دھاک بٹھانے نکلے تھے، انہوں نے شیطان کی پَیْروِی کر لی، لہٰذا ذِلّت کا سامنا ہوا، اے مسلمانو...!! تم ہر گز ان جیسے مت بننا، دِکھلاوا مت کرنا، فخر و غرور کے شکار نہ ہونا، شیطان کی پیروی نہ کرنا، ورنہ تم بھی ناکامیوں کا مُنہ دیکھو گے۔

شیطان ہمارا دُشمن ہے

پیارے اسلامی بھائیو! شیطان ہمارا دُشمن ہے* خوشی ہو یا غم *عید ہو یا رمضان* کیسا ہی وقت ہو* کوئی سے بھی دِن ہوں* ہم نے اس بدبخت کو اپنا دُشمن ہی جاننا ہے* کسی وقت بھی اس کے چَنْگُل میں نہیں پھنسنا۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:

اِنَّ الشَّیْطٰنَ لَكُمْ عَدُوٌّ فَاتَّخِذُوْهُ عَدُوًّاؕ- (پارہ:22، فاطر:6)

 تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان :بیشک شیطان تمہارا دشمن ہے تو تم بھی اسے دشمن سمجھو۔

یعنی اے لوگو! اللہ پاک کی عِبَادت پر قائِم رہ کر اور اللہ پاک کی نافرمانی میں شیطان کی پیروی نہ کر کے شیطان سے دُشمنی کرتے رہو!اِسے  ہمیشہ ہی  دُشمن جانتے رہو! ([1])

کیسا صاف فرمان ہے۔ شیطان ہمارا دُشمن ہے اور ہمیں حکم دیا جا رہا ہے کہ اس بدبخت لعین کو ہمیشہ دُشمن ہی جانتے رہو...!!

ہمیں چاہئے کہ اسے دُشمن سمجھیں۔ اب بتائیے! جو دُشمن ہو، کیا بندہ اس کی بات مانتا


 

 



[1]...مکاشفۃ القلوب، باب فی عداوۃ الشیطان، صفحہ:69۔