Mohabbatein Aam Karo

Book Name:Mohabbatein Aam Karo

ہوتا ہے اور  ٭ ایک گناہ مٹا دیا جاتا ہے ٭  اللہ  کریم اس کے لیے صبح و شام جنّت میں مہمانی کا اہتمام فرمائے گا ٭ نماز کے لیے اُٹھنے والاہر قدم صدَقہ ہے ٭ بندہ جب تک نماز کا انتظار کرتا رہے، بھلائی پر رہے گا ٭  اللہ  پاک کی حفاظت میں رہے گا ٭ شیطان سے محفوظ رہے گا ٭ باجماعت نماز پڑھنے والے کو روزِ قیامت عرش کا سایہ نصیب ہوگا ٭ اسے جہنّم، منافقت اور غفلت سے نجات نصیب ہوگی ٭ آپس میں محبت بڑھے گی۔([1])

ایک  طویل حدیثِ پاک میں ہے: سرکارِ عالی وقار، مدینے کے تاجدار  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا: ٭ جس نے  فجر کی نماز با جماعت پڑھی، پھر بیٹھ کر  اللہ  پاک کا ذِکر کرتا رہا یہاں تک کہ سورج نکل آیا اس کے لئے جنّتُ الْفِرْدَوس میں 70 دَرَجے ہوں گے، ہر 2 دَرجوں کے درمیان اِتنا فاصلہ ہوگا جتنا ایک سُدَھایا ہوا (Trained)  تیز رفتار عمدہ نسل کا گھوڑا 70 سال میں طے کرتا ہے اور ٭ جس نے ظہرکی نماز باجماعت پڑھی اس کے لئے جنّتِ عدن میں 50 دَرَجے ہوں گے ،ہر 2 دَرَجوں کے درمیان اتنا فاصلہ ہوگا جتنا ایک سُدھایا ہوا(Trained) تیز رفتار عمدہ نسل کا گھوڑا 50سال میں طے کرتا ہے اور ٭ جس نے عصرکی نماز با جماعت پڑھی اس کے لئے اَولادِ اِسماعیل میں سے ایسے 8غلام آزاد کرنے کا ثواب ہوگا جو کعبہ شریف کی دیکھ بھال کرنے والے ہوں اور ٭ جس نے مغرب کی نماز با جماعت پڑھی اس کے لئے حجِ مبرور (یعنی مقبول حج) ا ور مقبول عمرے کا ثواب ہوگا اور ٭ جس نے عِشا کی نماز باجماعت پڑھی اس کے لیے لَیْلَۃُ الْقَدْر میں قیام (یعنی عبادت) کرنے کے برابر ثواب ہو گا۔([2])


 

 



[1]...فیضان نماز، صفحہ:139۔

[2]...شُعب الایمان، باب الصبر ، جلد:7، صفحہ:137، حدیث:9761۔