Hazrat Dawood aur Hazrat Suleman

Book Name:Hazrat Dawood aur Hazrat Suleman

(1)حضرت داؤد عَلَیْہِ السَّلَامدن میں تین بار یہ دعا کرتے : ’’اے اللہ!اس دن میں  تو نے میرے لیے جو آزمائش مقدر کی ہے اس سے مجھے نجات عطا فرمااوراے اللہ!تو نے اس دن میں جو بھلائی نازل کی ہے مجھے بھی اس میں سے حصہ عطا فرما۔ ‘‘آپعَلَیْہِ السَّلَامشام میں بھی اسی طرح دعا کرتےاوراس دعا کے بعدآپ عَلَیْہِ السَّلَام  نے کوئی ناپسندیدہ معاملہ نہیں دیکھا۔ ( در منثور ، سورہ ص ، تحت الاٰیة : ۲۴ ، ۷ / ۱۶۵)

 (2) اے اللہ! مجھے ایسا محتاج نہ بنانا کہ تجھے بھول جاؤں اور ایسا  مالدار بھی نہ بنانا کہ تجھ سے سرکش ہو جاؤں۔ (الزھد لاحمد ، کتاب الزھد ، ھد  داود علیہ السلام ، ص ۱۰۶ ، حدیث : ۳۷۰)

محتاجی اور مالداری دونوں اللہ تعالی سے دوری اور گناہوں میں پڑنے کا سبب بن سکتے ہیں اسی لئے حضرت داؤد عَلَیْہِ السَّلَام   نے دوسروں کی تعلیم کےلئے اور عاجزی کے طور پر یہ دعا مانگی۔ غربت و امیری کی ایسی کیفیت سے بچنے کے حوالے سے نبی کریم صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے بھی بہت خوبصورت رہنمائی فرمائی ہے ، چنانچہ حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ  عَنْہ سے روایت ہے ، حضور اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے ارشاد فرمایا : سات چیزوں سے پہلے نیک اعمال کرنے میں جلدی کر لو۔ لوگ انتظار نہیں کر رہے مگر بھلادینے والے فقر کا ، یاسرکشی میں ڈال دینے والی مالداری کا ، یا بے عقل کر دینے والے بڑھاپے کا یا (مزاج و حواس کو)بگاڑ دینے والی بیماری کا ، یا اچانک آنے والی موت کایا دجال کا ، پس وہ پوشیدہ شر ہے جس کا انتظار کیا جا رہا ہے ، یا قیامت کا حالانکہ  قیامت تو نہایت سخت  اورسب سے زیادہ کڑوی ہے(لہٰذا ان  امور کے واقع ہونے سے پہلے پہلے نیک اعمال کر لو)۔ (ترمذی ، کتاب الزھد باب ما جاء فی المبادرۃ بالعمل ، ۴ / ۱۳۷ ، حدیث : ۲۳۱۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                      صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

ورع و احتیاط :

نیک اعمال کے ساتھ ساتھ حضرت داؤد عَلَیْہِ السَّلَام سنّت و سیرت ِ انبیاء کے مطابق ہمیشہ حلال و