Hazrat Dawood aur Hazrat Suleman

Book Name:Hazrat Dawood aur Hazrat Suleman

سے محبت کرتاہے وہ رات کو اس وقت  نماز میں کھڑا ہوتاہے جب لوگ سورہے ہوتے ہیں ، وہ اس وقت تنہائی میں مجھے یاد کرتاہے جب غافل لوگ میرے ذکر سے غفلت میں پڑے ہوتے ہیں ، وہ اس وقت  میری نعمت پر شکراداکرتا ہے جب بھولنے والے مجھے بھلا بیٹھتے ہیں ۔ ([1])

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! مذکورہ روایت سے ایک بات یہ معلوم ہوئی کہ اللہ پاک کی محبت وہی شخص پا سکتا ہے جو دنیا کی محبت اپنے دل سے نکال دے کیونکہ دنیا کی محبت اور اللہ کی محبت ایک ساتھ جمع نہیں ہوسکتی ۔ دوسری بات یہ معلوم ہوئی کہ رات کی عبادت افضل  ہے اور اللہ پاک کی محبت پانے کا ذریعہ بھی۔ احادیث میں بھی رات میں عبادت کرنے کے فضائل بیان کئے گئے ہیں چنانچہ ،

سب سے افضل نماز :

حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ سے روایت ہے کہ نبیوں کے تاجوَر ، مَحبوبِ رَبِّ اکبر صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا : “ رمضان کے بعد سب سے افضل روزے اللہ کے مہینے محرم کے ہیں اور فرض نمازکے بعد سب سے افضل نماز رات میں پڑھی جانے والی نماز ہے۔ “ ( مسلم ، کتا ب الصیام ، با ب فضل صوم المحرم ، ص ۴۵۶ ،  حدیث ۲۷۵۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                      صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

عبادت وریاضت :

پیارے اسلامی بھائیو!حضرت داؤد عَلَیْہِ السَّلَام  عبادت و ریاضت میں بھی انتہائی اعلیٰ مقام رکھتے تھے ۔ چنانچہ حضرت ابودرداء رَضِیَ اللہُ عَنْہ فرماتے ہیں : حضوراقدس صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم جب حضرت داؤد عَلَیْہِ السَّلَام کا تذکرہ کرتے تو فرماتے : وہ بہت عبادت گزار انسان تھے۔ (ترمذی ، کتاب الدعوات ، باب ما جاء فی عقد التسبیح بالید ، ۵ / ۲۹۶ ، حدیث : ۳۵۰۱)


 

 



[1]… بحر الدموع ، الفصل الاول ، فضل التوبة وثمارها ، ص۲۱ ، حلیة الاولیاء ، عبد العزیز بن ابی رواد ، ۸ / ۲۱۱ ، رقم : ۱۱۹۰۶.