Hazrat Dawood aur Hazrat Suleman

Book Name:Hazrat Dawood aur Hazrat Suleman

اسلامی بھائیوں / اسلامی بہنوں کےمدرستہ المدینہ

پىارے اسلامى بھائىو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی دِینِ متین کےتقریباً 80شعبہ جات میں دینی کام کر رہی ہے ، انہی میں سے ایک “ شعبہ اسلامی بھائیوں / اسلامی بہنوں کےمدرستہ المدینہبھی ہے ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! اسلامی بھائیوں / اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ  میں بالغ یعنی بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو دُرست مخارج کی ادائیگی کے ساتھ مَدَنی قاعدہ اورقرآنِ کریم  فِیْ سَبِیْلِ اللہ پڑھایا جاتا ہے ، اسلامی بھائیوں / اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ  میں پڑھنے والے خوش نصیب عاشقانِ رسول قرآنِ کریم کی تعلیم سےآراستہ ہونے کے ساتھ ساتھ کثیر علمِ دین بھی سیکھنےکی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ! اسلامی بھائیوں / اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ  کے شیڈول میں کتاب “ نماز کے احکام سے نماز ، غسل ، وُضو ، نمازِ جنازہ ، سنتیں سکھانا ، گھر درس دینا ، فرض علوم پر مشتمل بیانات سُننا ، دُعا یادکروانا  اور آخر میں 72 نیک اعمال کے رِسالے سے جائزہ لینا بھی شامل ہے۔ یاد رہے!اس شعبے کے تحت ملک و بیرون ملک میں ہزاروں اسلامی بھائیوں / اسلامی بہنوں کے مدارس المدینہ لگائے جارہے ہیں۔ جن میں ایک لاکھ سے زائد عاشقانِ رسول  فی سَبِیْلِ اللہ تعلیمِ قرآن حاصل کررہے ہیں۔ آپ بھی  ہمّت کیجئے ، تعلیمِ قرآن کے لیے اسلامی بھائیوں / اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں خود بھی شرکت کیجئے اور دُوسرے اسلامی بھائیوں کوبھی اس کی ترغیب دِلائیے کہ 72 نیک اعمال نامی رسالے میں ایک نیک عمل یہ بھی ہے کہ “ کیا آج آپ نے مدرسۃُ المدینہ (بالغان) میں قرآنِ کریم پڑھا ، یا پڑھایا؟ “ اللہ پاک ہم سب کو قرآن کریم صحیح مخارج کے ساتھ پڑھنےکی توفیق عطا فرمائے۔

 اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ