Hazrat Dawood aur Hazrat Suleman

Book Name:Hazrat Dawood aur Hazrat Suleman

(3)اے میرے بیٹے!شیر اور زہریلے سانپ کے پیچھے تو چل لینا  لیکن کسی عورت کے پیچھے نہ چلنا۔ (الزھد لاحمد ، زھد سلیمان علیه السلام ، ص۷۷ ، حدیث : ۲۱۹) (یہ فرمان عورت کی برائی کے طور پر نہیں بلکہ عورت  اور اپنے نفس کی حفاظت کے طور پر ہے کہ شیر وغیرہ سے تو آدمی ڈرتا اور بچتا ہے لیکن عورت کے پیچھے چلتے ہوئے اس کے اعضاء پر نظر پڑے تو شیطان گندے خیالات دل میں ڈال کر بہکا سکتا ہے۔ )

(4)اے میرے بیٹے! مسکینی کی حالت میں گناہ زیادہ قبیح ہے ، ہدایت کے بعد گمراہی بہت قبیح ہے  اور ان سے زیادہ قبیح وہ شخص ہے جو عبادت کیا کرتا تھا اور اب اس نے اپنے رب کی عبادت کرنا چھوڑ دی۔ (الزھد لاحمد ، زھد سلیمان علیه السلام ، ص۷۸ ، حدیث : ۲۲۴)

(5) اے میرے بیٹے! غصہ کی کثرت سے بچتے رہو کیونکہ غصہ کی کثرت بُردبار شخص کے دل کو راہِ حق سے  ہٹا دیتی ہے۔ (حلیة الاولیاء ، یحیی بن ابی کثیر ، ۳ / ۸۲ ، رقم : ۳۲۵۹)

اوصاف :

آپ عَلَیْہِ السَّلَام اللہ تعالیٰ کی طرف بہت رجوع کرنے والے اور تمام اوقات تسبیح و ذکر میں مشغول رہنے والے تھے۔ چنانچہ ارشادباری تعالیٰ ہے :

وَ وَهَبْنَا لِدَاوٗدَ سُلَیْمٰنَؕ-نِعْمَ الْعَبْدُؕ-اِنَّهٗۤ اَوَّابٌؕ(۳۰)  ([1])                                             

ترجمہ : اور ہم نے داؤد کوسلیمان عطا فرمایا ، وہ کیا اچھا بندہ ہے بیشک وہ بہت رجوع کرنے والاہے۔

پیارے اسلامی بھائیو!حضرت سلیمان عَلَیْہِ السَّلَام   اللہ پاک کے نبی ہیں اور نبی معصوم ہوتے ہیں یعنی ان سے گناہ ہونا ممکن نہیں مگر پھر بھی آپ عَلَیْہِ السَّلَام   اپنے زیادہ اوقات ذکر و تسبیح میں مشغول


 

 



[1]…پ۲۳ ، ص : ۳۰.     2پ۱۷ ، الانبیاء : ۸۱.     3پ۱۷ ، الانبیاء : ۸۱.  4پ۱۹ ، النمل : ۱۵.