Hazrat Dawood aur Hazrat Suleman

Book Name:Hazrat Dawood aur Hazrat Suleman

آپ عَلَیْہِ السَّلَام  کے روزے اور نمازکے بارے میں حضور پُر نور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ کو حضرت داؤد عَلَیْہِ السَّلَام کے(نفلی) روزے سب روزوں سے زیادہ پسند ہیں ، (ان کا طریقہ یہ تھا کہ )وہ ایک دن روزہ رکھتے اور ایک دن چھوڑ دیتے تھے۔ اللہ تعالیٰ کو حضرت داؤد عَلَیْہِ السَّلَام کی (نفل) نماز سب نمازوں سے  زیادہ پسند ہے ، وہ آدھی رات تک سوتے ، تہائی رات عبادت کرتے ، پھر باقی چھٹا حصہ سوتے تھے۔ ( بخاری ، کتاب احادیث الانبیاء ، باب احب الصلاة الی اللہ صلاة  داود...الخ ، ۲ / ۴۴۸ ، حدیث : ۳۴۲۰)

اہل خانہ کی  عبادت  گزاری :

حضرت داؤد عَلَیْہِ السَّلَام اپنے اہل خانہ کو بھی مشغولِ عبادت رکھا کرتے تھے ، چنانچہ حضرت ثابت بنانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کہتےہیں : ہمیں حضرت داؤد عَلَیْہِ السَّلَام کے بارے میں خبر پہنچی ہے کہ آپ نے نماز کو  اپنےاہل و عیال پر یوں تقسیم کررکھا تھا کہ  دن  اوررات کے ہر  حصے میں آپ عَلَیْہِ السَّلَامکے گھرانے کا کوئی نہ کوئی فرد مشغولِ عبادت ہوتا۔ ( مصنف ابن ابی شیبه ، کتاب الفضائل ، ما ذکر من امر داودعلیه السلام وتواضعه ، ۷ / ۴۶۴ ، حدیث : ۳)

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! سبحان اللہ! حضرت داؤدعَلَیْہِ السَّلَام کی زندگی کا کیا خوبصورت انداز ہے کہ دن رات کا کوئی حصہ ایسا نہیں جس میں گھر میں عبادت نہ ہورہی ہو۔ نیز مذکورہ روایت سے یہ بھی پتا چلا کہ آپ عَلَیْہِ السَّلَاماپنے گھر والوں کو عبادت کی ترغیب دلاتے نیز آپ نے نماز کو تمام گھر والوں پر تقسیم کر رکھا تھا۔

حضرت داؤد عَلَیْہِ السَّلَام کی دُعا :

دعا بھی عبادت بلکہ عبادت کا مغز ہے ، اور ثنا بھی دعا ہے۔ حضرت داؤدعَلَیْہِ السَّلَام  اس عظیم عبادت  کا بھی خاص شغف رکھتے تھے ، آئیے!  آپ عَلَیْہِ السَّلَام    کی مانگی ہوئی 2  دُعائیں سنتے ہیں :