Hazrat Dawood aur Hazrat Suleman

Book Name:Hazrat Dawood aur Hazrat Suleman

نہ ہو‘‘ تو میں نے اس جن کو نا     کام واپس کر دیا۔ ( بخاری ، کتاب احادیث الانبیاء ، باب قول اللہ تعالٰی : ووھبنا لداود…الخ ، ۲ / ۴۵۰ ، حدیث : ۳۴۲۳)

علم کی برکت سے دولت و بادشاہی ملنا :

حضرت عبداللہبن عباس رَضِیَ اللہُ عَنْہُماسے روایت ہے کہ حضرت سلیمان عَلَیْہِ السَّلَام کو علم ، مال اور بادشاہی کے مابین اختیار دیا گیا تو آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے علم اختیار فرمایا جس کی برکت سے اللہ نے انہیں دولت و بادشاہی بھی عطا فرما دی۔ (مسند الفردوس ، باب الخاء ، ۱ / ۳۷۴ ، حدیث : ۲۷۸۱)

والدہ کی سلیمان عَلَیْہِ السَّلَام   کو نصیحت :

حضرت جابر بن عبداللہ رَضِیَ اللہُ عَنْہ سے روایت ہے ، حضور اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : حضرت سلیمان بن داؤد عَلَیْہِمَا السَّلَام کی والدہ نے ان سے کہا : اے بیٹے! رات میں زیادہ نہ سویا کرو کہ رات میں نیند کی زیادتی بروزِ قیامت بندے کو فقیر بنا چھوڑے گی۔ (ابن ماجہ ، کتاب اقامۃ الصلاۃ ، باب ما جاء فی قیام اللیل ، ۲ / ۱۲۵ ، حدیث : ۱۳۲۲)

 سانپ کی ایذا سے بچنے کا طریقہ :

حضرت ابو لیلی رَضِیَ اللہُ  عَنْہ سے روایت ہے ، حضور اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : جب گھر میں کوئی سانپ ظاہر ہو تو اس سے یوں کہو : ہم تجھ سے حضرت نوح عَلَیْہِ السَّلَام  کے عہد  اورحضرت سلیمان بن داؤد عَلَیْہِمَا السَّلَام کے وسیلے سے یہ سوال کرتے ہیں کہ ہمیں ایذا نہ پہنچاؤ۔ اس کے بعداگر وہ دوبارہ ظاہرہو تواسے مارڈالو۔ (ترمذی ، کتاب الاحکام والفوائد ، باب ما جاء فی قتل الحیات ، ۳ / ۱۵۷ ، حدیث : ۱۴۹۰)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبیب!                                              صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد