Hazrat Dawood aur Hazrat Suleman

Book Name:Hazrat Dawood aur Hazrat Suleman

میں سے جو رات کو عبادت کرنے ، اپنے مال کو راہِ خدا میں خرچ کر نے اور دشمن سے جہاد کرنے سے عاجز ہو توا سے چاہیے کہ اللہ پاک کا ذکرکثرت سے کیا کرے۔ (شعب الایمان ، باب فی صجۃ اللہ ، فصل فی ادامۃ ذکر اللہ ، ۱ / ۳۹۰ ،  حدیث : ۵۰۸)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبیب!                                                                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

حضرت سلیمان عَلَیْہِ السَّلَام پر انعاماتِ الٰہی :

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! اللہتعالیٰ نے حضرت سلیمان عَلَیْہِ السَّلَام   کو بہت سےخصوصی انعامات سے نوازا تھا جن کا ذکر قرآن میں ملتا ہے ، مثلاً :  

(1)  ہوا  آپ عَلَیْہِ السَّلَام  کے تابع کر دی۔ چنانچہ ارشادباری تعالیٰ ہے :

وَ لِسُلَیْمٰنَ الرِّیْحَ عَاصِفَةً تَجْرِیْ بِاَمْرِهٖۤ اِلَى الْاَرْضِ الَّتِیْ بٰرَكْنَا فِیْهَاؕ-وَ كُنَّا بِكُلِّ شَیْءٍ عٰلِمِیْنَ(۸۱)

  (پ : ۱۷ ، الانبیاء : ۸۰)

ترجمہ : اور تیز ہوا کوسلیمان کے لیے تابع بنادیا جو اس کے حکم سے اس سرزمین کی طرف چلتی تھی جس میں ہم نے برکت رکھی تھی اور ہم ہر چیز کو جاننے والے ہیں۔

اس آیت سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ اپنے مقبول بندوں کو عام معمول سے ہٹ کر طاقت و قدرت اور تصرف و اختیار عطا فرماتا ہےاور ان تصرفات و اختیارات کی نسبت اُن مقبولانِ بارگاہ کی طرف کی جاسکتی ہے  جیسے یہاں اللہ تعالینے فرمایا کہ حضرت سلیمان عَلَیْہِ السَّلَام کے حکم سے ہوا چلتی تھی حالانکہ قرآن مجید میں کئی جگہ اللہ تعالیٰ نے ہوا کے حکمِ خدا کے پابند ہونے کو اپنی الوہیت و توحید کی دلیل کے طور پر بیان کیا۔

(2) جنات آپ عَلَیْہِ السَّلَام  کے تابع کر دئیے گئے۔ چنانچہ ارشادباری تعالیٰ ہے :