Hazrat Dawood aur Hazrat Suleman

Book Name:Hazrat Dawood aur Hazrat Suleman

نام و نسب :

آپ عَلَیْہِ السَّلَام کا اسم گرامی’’سلیمان‘‘اور نسب نامہ یہ ہے : سلیمان بن داؤد بن ایشا بن عوید بن عابر بن سلمون بن نجشون بن عمیناداب بن ارم بن حصرون بن فارص بن یہودا بن حضرت یعقوب بن حضرت اسحاق بن حضرت ابراہیم عَلَیْہِم السَّلَام۔ (البدایۃ والنھایۃ ، قصۃ سلیمان بن داؤد علیھما السلام ، ۱ / ۴۶۶)

 عطائے الٰہی اور داؤد عَلَیْہِ السَّلَام   کے جانشین :

حضرت سلیمان عَلَیْہِ السَّلَام   کو یہ شرف حاصل ہے کہ  انہیں اللہ تعالیٰ نے اپنی خاص عطا قرار دیا اور آپ عَلَیْہِ السَّلَام  علم ، نبوت ، حکمت اور سلطنت میں حضرت داؤد عَلَیْہِ السَّلَام   کے جانشین بنے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے :

وَ وَهَبْنَا لِدَاوٗدَ سُلَیْمٰنَؕ- ۲۳ ، سورۃص : ۳۰)

ترجمہ : اور ہم نے داؤد کوسلیمان عطا فرمایا۔

                                                اور ارشاد فرمایا :

وَ وَرِثَ سُلَیْمٰنُ دَاوٗدَ  (پ : ۱۹ ، النمل : ۱۶)                      

ترجمہ : اور سلیمان داؤد کے جانشین بنے۔

پوری زمین کی بادشاہت :

منقول ہے کہ دنیا میں کل چار بادشاہ ایسے گزرے ہیں جنہیں پوری زمین کی بادشاہت ملی۔ ان میں دو مومنین تھے اور دو کافر۔ مومن تو حضرت سلیمان عَلَیْہِ السَّلَام  اور حضرت ذوالقرنین رَضِیَ اللہُ  عَنْہ ہیں اور کافر ، ایک بخت نصر اور دوسرا نمرود ہے۔ اور روئے زمین کے ایک پانچویں بادشاہ اس امت میں ہونے والے ہیں جن کا اسم گرامی حضرت امام مہدی رَضِیَ اللہُ  عَنْہ ہے۔ (صاوی ، الکھف ، تحت الایۃ : ۸۳ ، ۴ / ۱۲۱۶)

مریضوں اور یتیموں پر شفقت :

آپ عَلَیْہِ السَّلَام مریضوں اور یتیموں  پرخصوصی شفقت  کرتے اورانہیں اچھا کھانا کھلا کران کی