Hazrat Dawood aur Hazrat Suleman

Book Name:Hazrat Dawood aur Hazrat Suleman

آپ عَلَیْہِ السَّلَام  بہت خوبصورت تھے ، چنانچہ آپ کا مبارک حلیہ بیان کرتے ہوئے حضرت کعب رَضِیَ اللہُ  عَنْہ فرماتے ہیں : حضرت داؤد عَلَیْہِ السَّلَام  سرخ چہرے ، نرم و ملائم بالوں ، سفید جسم  اور طویل داڑھی والے تھے۔ ( روح المعانی ، الانعام ، تحت الاٰية : ۸۴ ، ۴ / ۲۷۷)

آواز  کی خوبصورتی اور تلاوتِ زبور :

جسمانی خوبصورتی کے ساتھ آپ کی آواز بھی بہت دل کَش  تھی۔ چنانچہ حضرت عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ  عَنْہ فرماتے ہیں : اللہ تعالیٰ نے حضرت داؤد  عَلَیْہِ السَّلَام   کو  ایسی بے مثل اور عمدہ آواز عطا فرمائی  جو کسی اور کو نہ دی ۔ جب آپ عَلَیْہِ السَّلَام   ترنم کے ساتھ  زبور شریف کی تلاوت کرتے تو پرندے ہوا میں ٹھہر کرآپ کی آواز کے ساتھ  آواز نکالتے اور تسبیح کے ساتھ تسبیح کرتے ،  اسی طرح پہاڑ  بھی صبح و شام آپ عَلَیْہِ السَّلَام   کے ساتھ تسبیح کرتے تھے ۔  ([1])  

امام اوزاعی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : جتنی خوبصورت آوازحضرت داؤد عَلَیْہِ السَّلَام   کو عطا کی گئی  اتنی کسی اور کو عطا نہ ہوئی۔ (جب آپ عَلَیْہِ السَّلَام   زبور شریف کی تلاوت کرتے  تو) پرندے اور جنگلی جانور آپ عَلَیْہِ السَّلَام   کے ارد گرد جمع ہو جاتے (اور تلاوت سننے میں اس قدر مگن ہوتے  کہ انہیں کھانے پینے کا کچھ ہوش نہ رہتا)یہاں تک کہ (ان میں سے بعض کی) بھوک پیاس سے جان چلی جاتی تھی۔ ([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                      صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

آواز کی خوبصورتی کےعلاوہ آپ عَلَیْہِ السَّلَام  میں یہ خصوصیت بھی تھی کہ آپ بہت کم وقت میں پوری زبور شریف کی تلاوت  مکمل کر لیتے تھے ، جیسا کہ نبی کریم صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے ارشاد فرمایا :


 

 



[1]…قصص الانبیاء  لابن کثیر ، الباب السادس عشر ، قصة  داود ، فصل الاول ما کان فی ایامه…الخ ، ص۵۹۳.

[2]…قصص الانبیاء لابن کثیر ، الباب السادس عشر ، قصة  داود ، فصل الاول ما کان فی ایامه…الخ ، ص۵۹۳.