Hazrat Dawood aur Hazrat Suleman

Book Name:Hazrat Dawood aur Hazrat Suleman

لیے یقینا اللہ سے ڈرنے والا جنتی ہوگا اور اللہ سے نہ ڈرنے والا جنت سے محروم ہوگا۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اندر خوفِ خدا پیدا کریں دل میں خوفِ خدا پیدا کرنے کے لئےدعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ ہوجائیے اور ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام “ نیک اعمال “ کا  رسالہ پُر کرنا بھی ہے۔ شیخ طریقت امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ نے اس پُر فتن دور میں نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے کے طریقوں پر مشتمل شریعت و طریقت کا جامع مجموعہ بنام 72 نیک اعمال بصورتِ سوالات عطا فرمائے ہیں انہیں نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل نمبر33 یہ ہے کہ کیا آج آپ نےتہجد کی نماز پڑھی ؟ یا رات نہ سونے کی صورت میں صلوۃ اللیل ادا کی؟ نیک اعمال رسالہ پُر کرنے سے ان شاء اللہ نیکیاں کرنے ، گناہوں سے بچنے اور ایمان کی حفاظت کے لئے کڑھنے کا ذہن بنے گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                      صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! اب ہم حضرت سلیمان عَلَیْہِ السَّلَام کی سیرت کے متعلق سنیں گے آئیے!  پہلے حضرت سلیمان عَلَیْہِ السَّلَام کا تعارف سنتے ہیں :

حضرت سلیمان عَلَیْہِ السَّلَام کا تعارف

حضرت سلیمان عَلَیْہِ السَّلَام  حضرت داؤد عَلَیْہِ السَّلَام  کے فرزند ہیں۔ یہ اپنے والد ماجد  کے جانشین ہوئے اوراللہ تعالیٰ نے انہیں بھی علم و نبوت سے نوازااور عظیم الشان سلطنت کا حاکم بنایا ۔ آپ تختِ سلطنت پر چالیس برس جلوہ گر رہے۔ جن و انسان ، شیاطین ، پرندوں وغیرہا سب پر آپ کی حکومت تھی  اورسب کی زبانوں کا آپ عَلَیْہِ السَّلَام   کو علم عطا کیا گیا تھا۔ آپعَلَیْہِ السَّلَام   کے زمانے میں  عجیب و غریب صنعتوں کا ظہور ہوا۔