Hazrat Dawood aur Hazrat Suleman

Book Name:Hazrat Dawood aur Hazrat Suleman

حسب ِوعدہ نصف ملک دیا اور اپنی بیٹی کا آپ کے ساتھ نکاح کردیا۔ ایک مدت کے بعد طالوت نے وفات پائی تو حضرت داؤد عَلَیْہِ السَّلَام پوری سلطنت کے بادشاہ بن گئے۔ ([1])

پیارے اسلامی بھائیو!  اللہ تعالی کی عطا سے انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام  ایسے حیرت انگیز اوصاف کے مالک ہوتے ہیں جو اُن کے علاوہ دیگر انسانوں کو عطا نہیں ہوتے ، جیساکہ مذکورہ واقعے میں ہے کہ جالوت کی قوت وجسامت دیکھ کر بنی اسرائیل کے لوگ دہشت زدہ ہوگئے اور کسی میں  اس سے مقابلہ کرنے کی ہمت ہی نہ ہوئی لیکن حضرت داؤد عَلَیْہِ السَّلَام  اس کے رعب میں نہ آئے بلکہ کم عمر اور بیمار ہونے کے باوجود آپ نے اُس کا مقابلہ کیا اور ایک ہی پتھر میں اس کا کام تمام کردیا۔ حضرت یوسف عَلَیْہِ السَّلَام  کے بعد آپ پہلے شخص ہیں جنہیں سلطنت و نبوت ، دونوں عہدوں پر فائزکیا گیا اور آپ  عَلَیْہِ السَّلَام  نے تقریبا ًستر سال  دونوں ذمہ داریوں کو پورا کیا ، پھر آپ کے بعد آپ کے فرزند حضرت سلیمان عَلَیْہِ السَّلَام  کو بھی اللہ تعالیٰ نے سلطنت اور نبوت دونوں مرتبوں سے سرفراز فرمایا۔ (ایضا)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                      صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

حضرت داؤد عَلَیْہِ السَّلَام کا تعارف :

آپ عَلَیْہِ السَّلَام کا مبارک نام ’’داؤد‘‘اورنسب نامہ یہ ہے : داؤد بن ایشا بن عوید بن عابر بن سلمون بن نحشون بن عویناذب بن ارم بن حصرون بن فارص بن یہودابن حضرت یعقوب بن حضرت اسحاق بن حضرت ابراہیم عَلَیْہِمُ السَّلَام ۔

                                                                   (البدایة والنھایة ، قصة داؤد علیه السلام وما کان فی ایامه…الخ ، ۱ / ۴۵۵)

آپ کا حلیہ مبارک :


 

 



[1]… جمل ، البقرة ، تحت الاٰية : ۲۵۰ ، ۲۵۱ ، ۱ / ۳۰۸ ، ۳۰۹ ، خازن ، البقرة ، تحت الاٰية : ۲۵۰ ، ۲۵۱ ، ۱ / ۱۹۰- ۱۹۲ ، مدارک ، تحت الاٰية : ۲۵۰ ،  ۲۵۱ ، ص۱۲۹ ، ۱۳۰ ، ملتقطاً.