Hazrat Dawood aur Hazrat Suleman

Book Name:Hazrat Dawood aur Hazrat Suleman

دورا ن جب  طائف یا شام میں اس وادی سے گزرے جہاں چیونٹیاں بکثرت تھیں تو چیونٹیوں کی ملکہ حضرت سلیمان عَلَیْہِ السَّلَام کے لشکر کو دیکھ کرکہنے لگی :

یّٰۤاَیُّهَا النَّمْلُ ادْخُلُوْا مَسٰكِنَكُمْۚ-لَا یَحْطِمَنَّكُمْ سُلَیْمٰنُ وَ جُنُوْدُهٗۙ-وَ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ(۱۸) (پ : ۱۹ ، النمل : ۱۸)

ترجمہ : اے چیونٹیو!اپنے گھروں میں داخل ہو جاؤ ،  کہیں سلیمان اور ان کے لشکر بے خبری میں تمہیں کچل نہ ڈالیں۔

ملکہ نے یہ اس لئے کہا کہ وہ جانتی تھی کہ حضرت سلیمان عَلَیْہِ السَّلَام نبی ہیں ، عدل کرنے والے ہیں ، جبر اور زیادتی  ان کی شان نہیں ہے ، اس لئے اگر آپ عَلَیْہِ السَّلَام کے لشکر سے چیونٹیاں کچلی جائیں گی تو بے خبری ہی میں کچلی جائیں گی کیونکہ ہو سکتا ہے کہ وہ گزرتے ہوئے اس طرف توجہ نہ کریں۔ حضرت سلیمان عَلَیْہِ السَّلَام نے چیونٹی کی یہ بات تین میل دور سے ہی سن لی تو آپ عَلَیْہِ السَّلَام اس کے چیونٹیوں کی حفاظت ، ان کی ضروریات کی تدبیر اور چیونٹیوں کو نصیحت کرنے پر تعجب کرتے ہوئے مسکرا  کر ہنس پڑے اور بارگاہ ِ الٰہی میں عرض کی :

رَبِّ اَوْزِعْنِیْۤ اَنْ اَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِیْۤ اَنْعَمْتَ عَلَیَّ وَ عَلٰى وَالِدَیَّ وَ اَنْ اَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضٰىهُ وَ اَدْخِلْنِیْ بِرَحْمَتِكَ فِیْ عِبَادِكَ الصّٰلِحِیْنَ(۱۹) (پ : ۱۹ ، النمل : ۱۹)                                                                      

ترجمہ : اے میرے رب!مجھے توفیق دے کہ میں تیرے اس احسان کا شکر اداکروں جو تو نے مجھ پر اور میرے ماں باپ پر کیا اور(مجھے توفیق دے) کہ میں وہ نیک کام کرو ں جس پر تو راضی ہو اور مجھے اپنی رحمت سے اپنے ان بندوں میں شامل کر جو تیرے خاص قرب کے لائق ہیں۔

پھر جب آپ عَلَیْہِ السَّلَام چیونٹیوں کی وادی کے قریب پہنچے تو اپنے لشکروں کو ٹھہرنے کا حکم دیا یہاں تک کہ چیونٹیاں اپنے گھروں میں داخل ہوگئیں ۔

جلالین ، النمل ، تحت الاٰية : ۱۸ ، ۱۹ ، ص۳۱۸ ، خازن ، النمل ، تحت الاٰية : ۱۸ ، ۳ / ۴۰۵ ، مدارک ، النمل ، تحت الاٰية : ۱۹ ، ص۸۴۲ ، ملتقطاً۔