Book Name:Rizq Main Izafa Ki Asbab

گھر والے خوشی سے باتیں کر رہے ہیں ۔اسے یقین نہیں آ رہا تھا کہ میں سچ مچ اپنے گھر میں خوشی کا سماں محسوس کر رہا ہوں اور میرے گھر سے کھانے کی خوشبو آ رہی ہے۔

    بہر حال ! اس نے دروازہ کھٹکھٹایاتو اس کی بیوی نے دروازہ کھولا۔وہ بہت خوش تھی ،  اپنے شوہر کو دیکھتے ہی کہنے لگی : جس مالک کے ہاں تم نے مزدوری کی ہے ، وہ تو واقعی بہت کریم ہے ، آج تمہارے جانے کے بعد اس کا قاصد ( Messenger )  آیا تھا اس نے ہمیں بہت سارے درہم و دینار  ( یعنی چاندی اورسونے کے سِکّے ) اور عمدہ کپڑے دئیے ، آٹا اور گوشت  ( Meat )  وغیرہ بھی کافی مقدار میں دیا اور کہا : جب تمہارا شوہر آ جائے تو اسے سلام کہنا اور کہنا کہ تیرے مالک نے تیرا عمل قبول کر لیا ہے ، اور وہ تیرے اس عمل سے راضی ہے۔ یہ اس کا بدلہ ہے جو تُو نے عمل کیا تھا اگر تُو زیادہ عمل کرتا تو تیرا اجر بھی بڑھا دیا جاتا۔ ( [1] )  

میں ہوں بندہ تُو ہے مولیٰ                  توُ ہے قادِر میں ناکارہ

میں منگتا تُو دینے والا                      یااللہ !  مِری  جھولی  بھر  دے ( [2] )

پیارے اسلامی بھائیو ! اللہ پاک کی رحمت بہت بڑی ہے ، وہ واقعی رحمٰن و رحیم ، مالِکِ کریم ہے۔ اس کے حُضُور سر جھکا کر تو دیکھئے ! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم ! کمی نہیں رہے گی۔رِزْق میں تنگی ہے ، پریشانیاں ہیں ، تکالیف ہیں ، کچھ بھی ہے ، اپنے مالِکِ کریم کی بارگاہ میں حاضِری دیجئے ! مسجد کا رُخ کیجئے ! عبادت کے لئے وقت نکالیے ! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم ! کرم ہو گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                     صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]... عیون الحکایات ، صفحہ : 172۔

[2]... وسائلِ بخشش ، صفحہ : 122۔