Book Name:اِنَّا لِلّٰہ Parhnay Ki Barkatein
جُوتے کا تسمہ ٹُوٹ جائے تو وہ اِنَّا لِلّٰہ پڑھے ، بےشک یہ بھی ایک مصیبت ہے۔ ( [1] )
پُرانی مصیبت پر اِنَّا لِلّٰہ پڑھنے کی فضیلت
پیارے اسلامی بھائیو ! اِنَّا لِلّٰہ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن پڑھنے کی ایک اور بڑی اَہَم برکت ہے ، وہ یہ کہ جب مصیبت آئی ، اس وقت ہم نے اِنَّا لِلّٰہ پڑھا ، اس پر تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! ثواب ملے گا ہی ملے گا ، اس کے ساتھ ساتھ اگر مصیبت پُرانی ہو ، مثلاً سالوں پہلے کوئی مصیبت آئی تھی ، اس وقت اس پر صبر کیا تھا ، اب سالوں بعد یونہی بیٹھے بیٹھے یاد آ گیا کہ مجھے فُلاں وقت یہ مشکل پیش آئی تھی ، اگر بندہ اس وقت دوبارہ اِنَّا لِلّٰہ پڑھ لے تو اب دوبارہ وہی ثواب ملے گا جو مصیبت آنے کے وقت ملا تھا۔ چنانچہ امامِ عالی مقام ، امام حُسَیْن رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے ، سرکار ِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : کسی مسلمان مرد یا عورت کو کوئی مصیبت پہنچی اور وہ بہت پُرانی ہو گئی ( یعنی سالوں گزر گئے ) ، اب وہ دوبارہ کبھی وہ مصیبت یاد آنے پر اِنَّا لِلّٰہ پڑھے تو اللہ پاک اسے وہی ثواب عطا فرمائے گا جو مصیبت آنے کے وقت مِلا تھا۔ ( [2] )
ایک روایت میں ہے : اگر مصیبت آنے کے 40 سال بعد دوبارہ وہ مصیبت یاد آئی ، اس وقت اِنَّا لِلّٰہ پڑھ لیا تب بھی وہی ثواب دیا جائے گا۔ ( [3] )
سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو ! غور فرمائیے ! یہ اِنَّا لِلّٰہ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن پڑھنے کی کیسی برکتیں ہیں۔ اللہ پاک ہمیں ہر چھوٹی بڑی پریشانی پر صبر کرنے ، اللہ پاک کی رِضا میں