اِنَّا لِلّٰہ Parhnay Ki Barkatein

Book Name:اِنَّا لِلّٰہ Parhnay Ki Barkatein

کوئی آزمائش آجائے تو منہ کے بل پلٹ جاتا ہے۔ ایسا آدمی دنیا اور آخرت دونوں  میں  نقصان اٹھاتا ہے۔یہی کھلا نقصان ہے۔

یہ شہادت گہِ اُلْفَت میں قدم رکھنا ہے                                  لوگ آسان سمجھتے ہیں مسلماں ہونا

وضاحت : مسلمان بننا آسان بات نہیں ہے۔ مسلمان نے محبتِ اِلہٰی کی خاطر ہر وقت جان قربان کرنے کے لئے تیار رہنا ہوتا ہے۔

اسلام آدمی کو پاک صاف کرتا ہے

حضرت ابوسعید خُدْری رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : ایک مرتبہ ایک غیر مسلم نے اِسْلام قبول کیا ،  ( خُدا کا کرنا کچھ ایسا ہوا کہ  مسلمان ہونے کے بعد  ) اس کی بینائی جاتی رہی ، مال و دولت بھی میں بھی کافِی نقصان ( Loss )  ہوا ، اب اس نے سمجھا کہ یہ مَعَاذَ اللہ ! اسلام قبول کرنے کی نحوست ہے ، چنانچہ بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوا اور عرض کیا : مجھ سے اِسْلام واپس لے لیجئے ! آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : اسلام تو واپس نہیں لیا جاتا۔ وہ بولا : یہ دِین قبول کرنے کے بعد مجھے کوئی بھلائی نہ ملی ، میری آنکھیں چلی گئیں ، مال و دولت میں بھی کافی نقصان ہو گیا ، اس پر پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : اے شخص ! جیسے آگ لوہے ، سونے  اور چاندی  کا زنگ  اُتارتی ہے ، ایسے ہی اِسْلام لوگوں کو پاک صاف کرتا ہے۔ ( [1] )  

معلوم ہوا؛ مسلمان ہو کر بھی آزمائشیں آتی ہیں بلکہ غیر مسلموں کی نسبت مسلمانوں


 

 



[1]...اسباب النزول للواحدی ، سورۂ حج ، صفحہ : 239 ، حدیث : 639۔