اِنَّا لِلّٰہ Parhnay Ki Barkatein

Book Name:اِنَّا لِلّٰہ Parhnay Ki Barkatein

دنیا و آخرت میں سعادت  مند بننے کا نسخہ

حضرت عبد اللہ بن عَمْرو رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : 5عادتیں ایسی ہیں کہ جو انہیں اختیار کر لے وہ دُنیا و آخرت میں سعادت مند ہو جاتا ہے  ( 1 ) : وَقتاًفَوقتاً ، لَآ اِلٰہَ اِلَّاا للہُ  مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کہتا رہے  ( 2 ) : جب کسی مصیبت میں مبتَلا ہو  ( مثلاً بیمار ہو یانقصان ہو جائے یا پریشانی کی خبر سنے )  تو  اِنَّا لِلّٰہ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْن اور لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلاَّ بِاللہ الْعَلِیِّ الْعَظِیْم پڑھے  ( 3 ) : جب بھی نعمت ملے تو شُکرانے میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن کہے  ( 4 ) : جب کسی  ( جائز ) کام کا آغاز کرے تو بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھے اور  ( 5 ) : جب گُناہ کر بیٹھے تو یوں کہے ، اَسْتَغْفِرُ اللہ الْعَظِیْمَ وَ اَتُوْبُ اِلَیْہِ  ( یعنی میں عظمت والے اللہ پاک سے مغفِرت طلب کرتے ہوئے اس کی طرف توبہ کرتا ہوں۔ )  ( [1] )  

پیارے اسلامی بھائیو ! اندازہ کیجئے ! یہ کتنے آسان آسان کام ہیں ، وقتاً فوقتاً کلمہ طیبہ پڑھنا ہے ، جب بھی کوئی مشکل پریشانی آجائے تو اِنَّا لِلّٰہ پڑھنا ہے ،  نعمت ملنے پر الحمد للہ پڑھنا ہے ، ہر جائِز کام سے پہلے بسم اللہ پڑھنی ہے اور اللہ نہ کرے گُنَاہ ہو جائے تو اِسْتِغْفار پڑھ لینا ہے ، اس کی برکت کیا ملے گی ؟ بندہ دُنیا اور آخرت میں سَعَادت مند ہو جائے گا۔

وہ تو نہایت سستا سودا بیچ رہے ہیں جنّت کا

ہم مفلس کیا مول چُکائیں ؟ اپنا ہاتھ ہی خالی ہے ( [2] )

اِنَّا لِلّٰہ کی برکت سے جنّت میں  بیتُ الحمد ملے گا

حضرت اَبُو سِنَان  رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : میرے بیٹے سِنَان کا انتقال ہوا ، جب ہم نے


 

 



[1]... اَلْمُنَبِّھات لِلْعَسْقَلانی ، باب الخماسی ، صفحہ : 47۔

[2]...حدائقِ بخشش ، صفحہ : 186۔