Book Name:Karbala Ke Jaan Nisaron
ذرا سوچئے تو سہی! صحابۂ کرام، اَہْلِ بیتِ پاک اور شُہدائے کربلا رَضِیَ اللہُ عنہم نے راہِ خُدا میں کیسی کیسی قربانیاں پیش کیں، راہِ خُدا کے ہر سفر میں بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیا، یہ انہی کی قربانیوں کا صدقہ ہے جو آج دُنیا میں ہر طرف دِینِ اسلام کی بہاریں ہیں، بہر حال! ایک طرف صحابہ و اَہْلِ بیت رَضِیَ اللہُ عنہم ہیں کہ جن کی زندگیاں دِین کی سربلندی کے لئے وقف تھیں اور دوسری طرف ہم غافِل لوگ ہیں جن کے دِن رات صرف و صرف دُنیا ہی کی ترقی کے لئے گویا وقف ہیں۔
ہمیں بھی ہمت کرنی ہے، ہمیں بھی جوشِ ایمانی کا ثبوت دینا ہے۔ الحمد للہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی والے عاشقانِ رسول نِرالے انداز میں کربلا والوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، اللہ پاک کے فضل سے شُہدائے کربلا کے ایصالِ ثواب کے لئے ہر سال ہی 8، 9 اور 10 مُحَرَّم شریف کو مدنی قافلے سَفَر کرتے ہیں، آپ بھی ہمت کیجئے! جوشِ ایمانی کاثبوت دیجئے اور کربلا والوں کے اِیْصالِ ثواب کے لئے مدنی قافلے کے مُسَافِر بن جائیے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دِین و دُنیا کی بےشُمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔
لوٹنے رحمتیں قافلے میں چلو سیکھنے سنتیں قافلے میں چلو
قرض ہو گا ادا، آ کے مانگو دُعا پاؤ گے برکتیں قافلے میں چلو
امامِ عالی مقام امام حسینرَضِیَ اللہُ عنہاور آپ کے ساتھیوں کے صدقے اللہ پاک ہم سب کو عمل کی توفیق عطافرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد