Book Name:Karbala Ke Jaan Nisaron
جس کسی نے کربلا میں جان دِی ان سبھی ایمان داروں کو سلام
رحمتیں ہوں ہر صحابی پر مُدام اور خصوصاً چار یاروں کو سلام
جو حسینی قافلے میں تھے شریک کہتا ہے عطّارؔ ساروں کو سلام([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! کربلا کے جاں نثاروں کی بھی کیا شان ہے...!! یہ وہ خوش بخت ہیں جنہوں نے دِین کی بےمثال خِدْمت کی، انہوں نے جانیں قربان کر کے یزیدی فتنے سے دِین کو بچا لیا اور امامِ عالی مقام امام حُسَینرَضِیَ اللہُ عنہکے ساتھ بےمثال محبّت کی مثال قائِم کر دی۔ قرآنِ کریم کی بہت ساری آیات کی روشنی میں ان کی فضیلت معلوم ہوتی ہے۔ آئیے! 2 آیات سُنتے ہیں:
(1):اللہ پاک فرماتا ہے:
فَالَّذِیْنَ هَاجَرُوْا وَ اُخْرِجُوْا مِنْ دِیَارِهِمْ وَ اُوْذُوْا فِیْ سَبِیْلِیْ وَ قٰتَلُوْا وَ قُتِلُوْا لَاُكَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَیِّاٰتِهِمْ وَ لَاُدْخِلَنَّهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُۚ-ثَوَابًا مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِؕ-وَ اللّٰهُ عِنْدَهٗ حُسْنُ الثَّوَابِ(۱۹۵) (پارہ:4، ال عمران:195)