Karbala Ke Jaan Nisaron

Book Name:Karbala Ke Jaan Nisaron

ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک کام: مدرسۃ المدینہ بالغان

پیارے اسلامی بھائیو! عشقِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم حاصل کرنے اور اہل بیت رَضِیَ اللہُ عنہم کی محبّت پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے، ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دِین و دُنیا کی بےشمار برکتیں نصیب ہوں گی۔ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام مدرسۃ المدینہ بالغان بھی ہے۔

 *حدیثِ پاک میں ہے: تم میں بہتر وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے([1])*قرآنِ کریم اللہ پاک کی کتاب ہے *بندوں کے نام رَبِّ کریم کا پیغام ہے *مگر افسوس! آج مسلمان قرآنِ کریم سے بہت دُور ہوتے جا رہے ہیں *بہت لوگوں کو اُوپر دیکھ کر بھی دُرست قرآنِ کریم  پڑھنا نہیں آتا *جو پڑھ لیتے ہیں وہ بھی تَجْوِید اور مخارج کی ایسی غلطیاں کرتے ہیں، جن کے سبب نماز ہی نہیں ہوتی *الحمد للہ! مدرسۃ ُالمدینہ بالغان میں صرف قرآنِ کریم  ہی نہیں پڑھایا جاتا بلکہ  *فرض عُلوم*نماز کے اَحکام *مختلف دعائیں *سنتیں اور آداب *درس و بیان کا طریقہ  *اور مسائل سکھانے کے کے ساتھ ساتھ خوفِ خدا و عشقِ رسول کا پیکر بنانے کی کوشش بھی کی جاتی ہے۔

بُرے کام چھوٹ گئے

حیدرآباد (سندھ) کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے: دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے میں دنیا کی رنگینیوں میں گم، غفلت بھری زندگی گزار رہا تھا۔ مَعَاذَاللہ! اکثر گانے گنگناتا رہتا، میرے ایک خالہ زادبھائی جو کہ دعوتِ اسلامی کے


 

 



[1]... بخاری، کتاب فضائل القرآن، باب خیرکم من ...الخ، صفحہ:1299، حدیث:5027۔