Book Name:Karbala Ke Jaan Nisaron
دینی ماحول سے وابستہ تھے وہ مجھے مدرسۃُ المدینہ بالغان میں قرآنِ کریم پڑھنے کی دعوت دیتےرہتے، ان کا سمجھانا رنگ لایا اور میں نے ایک دن مدرسۃُالمدینہ بالغان میں شرکت کر ہی لی۔الحمد للہ! مدرسۃُ المدینہ بالغان میں قرآنِ کریم کی تعلیم حاصل کرنے کی برکت سے میں نے درست مخارج کے ساتھ قرآنِ پاک پڑھنا بھی سیکھ لیا، اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو کر دینی کاموں میں بھی مصروف ہو گیا۔ انہی دینی کاموں کی برکت سے الحمد للہ! مجھے 2 مرتبہ عمرہ کرنے کی سعادت ملی ہے۔ ([1])
تِرا شکر مولا دیا دینی ماحول نہ چھوٹے کبھی بھی خدا دینی ماحول
سلامت رہے یاخدا دینی ماحول بچے بد نظر سے سدا دینی ماحول
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
مدنی قاعِدہ(Madani Qaida) موبائِل ایپلی کیشن
پیارے اسلامی بھائیو! قرآنِ کریم کا فیضان دنیا بھر میں عام کرنے کیلئے دعوتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائِل ایپلی کیشن جاری کی ہے، جس کا نام ہے: مدنی قاعِدہ (Madani Qaida)۔ اس ایپلی کیشن میں مکمل مدنی قاعِدہ اور اس کی آڈیو(Audio) شامِل کی گئی ہے یعنی اس ایپلی کیشن میں آپ مدنی قاعدے کے جس حرف یا جس لفظ پر کلک (Click) کریں گے، آڈیو (Audio) میں اس کا تَلَـفُّـظْ چلے گا، یُوں اس ایپلی کیشن کی مدد سے آسانی کے ساتھ مدنی قاعِدہ پڑھ کر، اس کی مشق(Practice) کر کے دُرُست مخارج اور ضروری تجوید سیکھی جا سکتی ہے۔مزید یہ کہ تمام اسباق کی وڈیو میں بھی ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ ایپلی کیشن اپنے اسمارٹ فون میں انسٹال کر لیجئے، خود بھی فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں