Karbala Ke Jaan Nisaron

Book Name:Karbala Ke Jaan Nisaron

شرکت کی دعوت دیتے ہیں، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ان کی قبریں بھی نورِ مصطفےٰ صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے صدقے نُورٌ عَلى نورٌ ہوں گی۔

قبر میں لہرائیں گے تاحَشر چشمے نور کے                     جلوہ فرماہوگی جب طَلعَت رسول اللہ کی([1])

جنّت میں داخلہ اور پچھلے گناہوں کا کفّارہ

اے عاشقانِ رسول! وہ اسلامی بھائی جو عِلْمِ دین سیکھنے کی نیّت سے مدنی قافلوں میں سَفَر  کرتے ہیں، ان کے لئے جنّت میں داخلے اور پچھلے گُنَاہوں کے کفّارے کی خوشخبری ہے۔ (1):حضرت ابوسعید خدریرَضِیَ اللہُ عنہسے روایت ہے: مَنْ غَدَا وَ رَاحَ وَ ہُوَ فِیْ تَعْلِیْمِ دِینِہٖ فَہُوَ فِی الْجَنَّۃِ یعنی جو اپنے دِین کا عِلْم سیکھنے کے لئے صبح یا شام کو چلا، وہ جنّتی ہے۔([2])  (2):ایک حدیثِ پاک میں ہے: جو شخص عِلْم کی تلاش کرتا ہے، تو یہ کام اس کے پچھلے گُنَاہوں کا کفارہ ہو جاتا ہے۔ ([3])

حُصولِ دنیا کے لئے سفر

پیارے اسلامی بھائیو! غور تو فرمائیے! آج لوگ مال بڑھانے کے لئے اپنے شہر سے دوسرے شہر، اپنے ملک سے دوسرے ملک پہنچ جاتے ہیں*ماں باپ*بہن بھائی *اور بال بچوں سے سالہا سال دُور پڑے رہتے ہیں۔ آہ! آج حصُولِ دُنیا کی خاطِر اکثر لوگ ہر طرح کی قربانیاں دے رہے ہیں مگر اتنے عظیمُ الشان اَجْر و ثواب کی خوشخبری کے باوُجود راہِ خُدا میں چند دِن کے لئے مدنی قافلے میں سَفَر کرنے کو تیار نہیں ہوتے۔


 

 



[1]...حدائقِ بخشش، صفحہ:152۔

[2]... حلیۃ الاولیا، جلد:7، صفحہ:295، رقم:10581۔

[3]...ترمذی، کتاب العلم، باب فضل طلب العلم، صفحہ:624، حدیث:2648۔