Karbala Ke Jaan Nisaron

Book Name:Karbala Ke Jaan Nisaron

والِدِ محترم یعنی حضرت مولیٰ علی، شیرِ خُدا رَضِیَ اللہُ عنہ کے  اِیْصالِ ثواب کیلئے غُلام آزاد کرتے تھے ([1])*حضرت سعد رَضِیَ اللہُ عنہ نے اپنی والِدہ کے انتقال کے بعد ان کے اِیصالِ ثواب کے لئے پانی کا کنواں کھدوایا ۔([2])

امیر اہلسنت مولانا الیاس عطّار قادری دَامَت بَرَکَاتُہُمُ العالیہ لکھتے ہیں: * ایصالِ ثواب کے لفظی معنی ہیں : ’’ثواب پہنچانا‘‘ اِ س کو’’ثواب بخشنا‘‘ بھی کہتے ہیں مگر بُزُرگوں کے لئے  ’’ثواب بخشنا‘‘ کہنا مُناسِب نہیں،’’ثواب نَذْر کرنا‘‘ کہنا ادب کے زیادہ قریب ہے *فرض *واجب * سنّت *نَفْل*نَماز*روزہ*زکوٰۃ *حج *تلاوت *نعت شریف *ذِکرُ اللہ * دُرُود شریف *بیان*دَرس*مَدَنی قافِلے میں سفر *عَلاقائی دورہ *دینی کتاب کا مُطالَعَہ*نیکی کی دعوت وغیرہ ہر نیک کام کا ایصالِ ثواب کرسکتے ہیں۔*اولیائے کرام رَحمۃُ اللہِ علیہم کی فاتِحہ کے کھانے کو تعظیماً”نَذْر و نیاز“کہتے ہیں اور یہ جائز ہے، اسے امیر و غریب سب کھا سکتے ہیں*نیاز اورایصالِ ثواب کے کھانے پر فاتحہ پڑھانے کیلئے کسی کوبُلوانا یا باہر کے مہمان کو کِھلانا شرط نہیں، گھر کے افراد اگر خود ہی فاتحہ پڑھ کر کھالیں جب بھی کوئی حَرَج نہیں*مسجِد یا مدرَسے بنانا صَدَقۂ جارِیَّہ اور ایصالِ ثواب کا بہترین ذَرِیعہ ہے۔([3])

مُحَرَّم شریفکی مناسبت سے  مختلف  کتب و رسائل  مثلاً*محرم کے فضائل*فیضانِ اہلِ بیت*کربلا کا خونی منظر*سوانح کربلا*آئینہ قیامت*حسینی دولہا*امام حسین کے واقعات*امام حسین کی کرامات پڑھ کر اور تقسیم کر کے بھی ایصالِ ثواب کیا جا سکتا ہے۔


 

 



[1]... مصنف ابن ابی شیبۃ، کتاب الجنائز، باب ما یتبع المیت بعد موتہ، جلد:3، صفحہ:262، حدیث:12۔

[2]... ابو داود، کتاب الزکاۃ، باب فی فضل سقی الماء، صفحہ:274، حدیث:1681مختصراً۔

[3]... فاتحہ اور ایصال ثواب کا طریقہ، صفحہ:12-18 ملتقطاً۔