Akhri Nabi Tashreef Le Aye

Book Name:Akhri Nabi Tashreef Le Aye

بھی تشریف فرما ہیں، صحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ عنہم  بھی موجود ہیں، اس نُورانی محفل میں حضرت عبّاس رَضِیَ اللہُ عنہ نے نُور والے آقا، مُحَمَّدِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا مِیْلاد پڑھا۔ اِسی کو تو محفلِ مِیْلاد کہتے ہیں۔ پتا چلا مِیْلاد منانا کوئی نئی بات نہیں بلکہ شروع ہی سے مسلمانوں کا طریقہ کار ہے۔

شیطان میلاد نہیں مناتا

علامہ سہیلی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ لکھتے ہیں: شیطان 4 مرتبہ چِلّا کر رویا؛ (1): جب ملعون ہوا (یعنی بارگاہِ الٰہی سے دھتکارا گیا) (2): جب زمین پر اُترا (3): سُوْرَۂِ فَاتِحَة نازِل ہونے کے وَقْت اور (4): رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی وِلادتِ باسعادت کے وَقْت۔([1]) حضرت عِکرمہ رَضِیَ اللہُ عنہ سے رِوَایت ہے: رَحْمَۃٌ لِّلْعَالَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی وِلادت ہوئی تو شیطان نے کہا: رات ایک بچہ پیدا ہوا جو ہمارا کام بگاڑ دے گا۔ اُس کے چیلے چمچے بولے: تم ابھی جاؤ اور اُسے نقصان پہنچا کر اُس کے کام میں رکاوٹ ڈال دو! اِس پر شیطان نے رسولِ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے قریب ہونا چاہا تو اللہ پاک نے حضرت جبریلِ امین عَلَیْہِ السَّلَام کو بھیجا، آپ نے اُسے زور دار ٹھوکر لگائی جس سے یہ مقامِ عدن (یمن کا ایک شہرہے اُس )میں جا کر گِرا۔([2])

ہر مَلَک ہے شادماں، خوش آج ہر اک حور ہے                                              ہاں!  مگر  شیطان  مع  رفقا  بڑا  رنجور ہے ([3])

وضاحت:ولادتِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے دن ہر فرشتہ ، ہر حُور خوش ہے، مگر شیطان


 

 



[1]...الروض الانف، فصل فى المولد، جلد:1، صفحہ:308۔

[2]...سبل الہدى، جماع ابواب مولدہ...الخ، الباب العاشر، جلد:1، صفحہ:350۔

[3]...وسائلِ بخشش،صفحہ:483۔