Akhri Nabi Tashreef Le Aye

Book Name:Akhri Nabi Tashreef Le Aye

قبر سانپوں سے بھر گئی

اسی طرح سیالکوٹ کا واقعہ ہے، وہاں ایک رمضان نامی شخص تھا جو قبریں کھودا کرتا تھا، اس کا کہنا ہے : ایک دِن میرے پاس کچھ قادیانی آئے اور مجھے ایک قبر کھودنے کو کہا، مجھے معلومات (Information) نہیں تھی کہ قادیانی کون ہوتے ہیں ؟ لہٰذا میں نے قبر کی کھدائی کر دی، جب وہ قادیانی لوگ اپنے مردے کو دفنانے کے لئے لائے تو میں نے اور وہاں موجود سب حاضِرین نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ اچانک قبر سانپوں سے بھر گئی، ایک کے بعد ایک سانپ (Snake) نہ جانے کہاں سے آتا جا رہا تھا، اسی وقت آندھی بھی چلنے لگی اور اِس کے ساتھ ہی قبر میں سے آگ کے شعلے (Fire Flames) بھی اُٹھنا شروع ہو گئے۔

اب اُن قادیانیوں نے مجھے ایک اور قبر کھودنے کا کہا، میں نے ایک اور جگہ کھدائی کر دی، جیسے ہی اِس قبر میں اُس گستاخ قادیانی کو دبانےلگے تو قبر میں سے انتہائی خوفناک آوازیں آنا شروع ہو گئیں، جنہیں سُن کر سب نے مردے کو وہیں چھوڑااور ڈر کر بھاگ نکلے، یہاں تک کے مردے کی اولاد بھی وہاں نہ ٹھہری۔ اُس گستاخ کی گندی لاش 3 دِن تک یونہی قبرستان میں پڑی رہی، بالآخر لوگوں نے اُس پر مٹی ڈال کر اُسے دبا دیا۔

پیارے اسلامی بھائیو! یہ ہے منکرینِ ختْمِ نبوت کا عبرتناک انجام... ! ! اَصْل عذاب تو وہ ہو گا، جو قیامت کے روز انہیں دیا جائے گا، البتہ اللہ پاک بعض دفعہ ایسوں کا انجام دُنیا پر واضِح فرما دیتا ہے تاکہ لوگ عِبْرت لیں اور ایسی گستاخیوں سے ہمیشہ دُور رہیں۔

اللہ پاک ہمارے حال پر رحم فرمائے، ہمیں عقیدۂ خَتْمِ نبوت پر اور تمام اسلامی