Book Name:Akhri Nabi Tashreef Le Aye
کی خوشبوؤں سے مَہک رہا تھا اور میرا رُخْسار تو 8 دِن تک مہکتا رہا۔([1])
وہ جس رَہ سے گُزرتے ہیں، بَسی رہتی ہے مُدَّت تک
نصیب اُس گھر کے جس گھر میں وہ ٹھہریں مِیہماں ہو کر([2])
وضاحت:پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم جس راستے سے گزر جاتے ہیں وہ لمبے عرصے تک خوشبو دار رہتا ہے، اللہ اکبر ! وہ گھر کتنا خوش نصیب ہےکہ جس گھر میں آپ جلوہ فرما ہوتے ہیں۔
اے عاشقانِ رسول ! دیکھا آپ نے دُرودِ پاک کی برکت سے حضرت محمد بن سَعید رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ پر کیسا کرم ہوا..!اللہ پاک ہمیں بھی کَثْرت سے درودِ پاک پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
حدیثِ پاک میں ہے:اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّات اعمال کا دار و مدار نیّتوں پر ہے۔([3])
اے عاشقان ِ رسول! اچھّی اچھّی نیّتوں سے عمل کا ثواب بڑھ جاتا ہے۔ آئیے! بیان سننے سے پہلے کچھ اچھّی اچھّی نیّتیں کر لیتے ہیں، نیت کیجئے!*رضائے الٰہی کے لئے بیان سُنوں گا*بااَدَب بیٹھوں گا* خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا*جو سُنوں گا، اُسے یاد رکھنے، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد