Book Name:Akhri Nabi Tashreef Le Aye
بھی پوچھا جائے تو وہ ایک ہی نعرہ لگائیں :
مُحَمَّدِ مصطفےٰ! سب سے آخری نبی! احمدِ مجتبیٰ! سب سے آخری نبی!
آمنہ کا لاڈلا! سب سے آخری نبی! شاہِ ہر دوسرا! سب سے آخری نبی!
تاجدارِ انبیا! سب سے آخری نبی! ہیں حبیبِ کبریا! سب سے آخری نبی! ([1])
الحمد للہ ! امیرِاہلسنت مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے یہ بہت پیارے نعرے دئیے ہیں، یہ نعرے اپنے بچوں کو یاد کروائیں، امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ ہے : سب سے آخری نبی۔ مکتبۃُ المدینہ سے یہ رسالہ حاصِل کیجئے!یا دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹwww.dawateislami.netسے ڈاؤن لوڈ کر لیجئے!خود بھی پڑھیے! دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بہت ساری معلومات حاصِل ہوں گی اور اللہ پاک نے چاہا تو ایمان کی حفاظت کا سامان بھی ہو جائے گا۔
مسیلمہ کذّاب نامی ایک بدبخت تھا، جس نے اللہ پاک کے سب سے آخری نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی ظاہِری زندگی مُبارَک میں ہی نبوت کا جھوٹا دعویٰ کر دیا تھا، ایک مرتبہ اُس بے لگام نے صحابئ رسول حضرت حبیب بن زید رَضِیَ اللہُ عنہ کو گرفتار کر لیا۔ آپ رَضِیَ اللہُ عنہ سے مسیلمہ نے پوچھا:اَتَشْہَدُاَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللہِ کیاتم گواہی دیتے ہو کہ مُحَمَّد (صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ) اللہ کے رسول ہیں۔ فرمایا : ہاں، بالکل میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اللہ کے رسول ہیں۔ مسیلمہ نے پِھر پوچھا :اَ تَشْہَدُ اَنِّی رَسُوْلُ اللہِ؟ کیا تم گواہی دیتے ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں ؟ فرمایا : میرے کان تمہاری یہ بات