Book Name:Akhri Nabi Tashreef Le Aye
دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عنہ کا بھی یہی انداز تھا ([1])اور *مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرت علی المرتضی رَضِیَ اللہُ عنہ بھی اس پیاری پیاری سُنّت کے عامِل تھے۔ ([2])
آپ بھی یہ سُنَّت اپنائیے! نماز ِ فجر کے لئے جگایا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بہت برکتیں ملیں گی*دوسروں کو جگائیں گے تو خود بھی نمازِ فجر باجماعت پڑھنے کی سَعَادت ملے گی*صبح صبح نیکی کی دعوت عام کرنے کا ثواب ملے گا*آپ کے جگانے سے جتنے لوگ نماز پڑھیں گے، اُن سب کی نمازوں کا ثواب انہیں بھی ملے گا اور اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! آپ کے اعمال نامے میں بھی لکھا جائے گا*صبح صبح پیدل چلنے کا موقع ملے گا تو صحت اچھی رہے گی*ایک اَہَم فائدہ یہ کہ مسجد کی رونق بڑھ جائے گی، ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے: ہم نے سردیوں میں نمازِ فجر کے لئے جگانا شروع کیا تو اتنے نمازی بڑھے کہ صحنِ مسجد میں شامیانے لگانے پڑ گئے۔ سُبْحٰنَ اللہ!
کوئی مشکل نہیں ہے، وقتِ جماعت سے 20، 25 منٹ پہلے اُٹھ جائیے! نمازِ فجر کیلئے تو جانا ہی ہے، صدا لگاتے چلے جائیے! مسجد بھی پہنچ جائیں گے اور اللہ پاک کے فضل سے نیکی کی دعوت عام کرنے کا ثواب بھی مل جائے گا۔ نِیّت کر لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!نمازِ فجر کے لئے جگایا کروں گا۔ آپ کی ترغیب کے لئے ایک مدنی بہار سناتا ہوں۔چنانچہ
فیضانِ مدینہ کیلئے زمین مل گئی
ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے:دَعْوَتِ اِسْلَامی کے مَدَنی قافلے کے ساتھ ہم ایک شہر میں گئے،اَذانِ فَجْر کے بعد ہم فجر کے لئے جگانے جا رہے تھے کہ اچانک ایک گھر سے ایک