Book Name:Akhri Nabi Tashreef Le Aye
پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نےفرمایا:مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِی فَقَدْ اَحَبَّنِی وَمَنْ اَحَبَّنِی كَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے محبّت کی اس نے مجھ سے محبّت کی اور جس نے مجھ سے محبّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])
سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا! جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
زُلفوں اور سر کے بالوں کی سنتیں اور آداب
فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمیصلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم: جس کے بال ہوں وہ ان کا اِکْرام کرے۔([2]) یعنی انہیں دھوئے، تیل لگائے اور کنگھا (Comb)کرے۔
پیارے اسلامی بھائیو! رسولِ اکرم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی مُبارک زُلفیں کبھی نِصْف (یعنی آدھے ) کان مُبارک تک*کبھی کان مُبارک کی لَو تک اور* بعض اوقات بڑھ جاتیں تو مُبارک شانوں یعنی کندھوں کو جُھوم جُھوم کر چومنے لگتیں*ہمیں چاہئے موقع بہ موقع تینوں سُنتیں ادا کریں، یعنی کبھی آدھے کان تک تو کبھی پورے کان تک تو کبھی کندھوں تک زُلفیں رکھیں*بعض لوگ سیدھی یا اُلٹی جانب مانگ نکالتے ہیں یہ سُنّت کے خِلاف(Against) ہے*سُنّت یہ ہے کہ اگر سَر پر بال ہوں تو بیچ میں مانگ نکالی جائے*مَرد کو اِختیار ہے کہ سَر کےبال مُنڈائے یا بڑھائے اور مانگ نکالے*حضرت اَنَس رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں: پیارے آقا، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم سرِ اقدس میں