Akhri Nabi Tashreef Le Aye

Book Name:Akhri Nabi Tashreef Le Aye

سے جو کچھ اپنے لئے مانگا، تمہارے لئے بھی مانگا اور میں نے جو کچھ چاہا، اللہ پاک نے مجھے عطا فرمایا مگر مجھ سے یہ فرمایا گیا کہ لَا نَبِیَّ بَعْدَکَ یعنی اے مَحْبُوب  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم !آپ کے بعد کوئی نبی نہیں۔ حضرت علی رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں: میں اُسی وقت ایسا تندرست ہو گیا گویا بیمار ہی نہیں تھا۔([1])

پیارے اسلامی بھائیو! یہ بہت مشہور،بہت مختصر اور عقیدۂ ختمِ نبوت کو بالکل واضِح اور صاف صاف بیان کرنے والی بڑی پیاری حدیثِ پاک ہے: لَا نَبِیَّ بَعْدِی میرے بعد کوئی نبی نہیں۔ بالکل یہی الفاظ یا اس سے ملتے جُلتے، اسی معنیٰ و مفہوم کے الفاظ پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ایک بار نہیں بلکہ بار بار، کئی موقعوں پر ارشاد فرمائے۔ لہٰذا کوشش کر کے یہ مختصر سِی حدیثِ پاک ہمیں بھی یاد(Memorize) کر لینی چاہئے اور بچوں کو بھی یاد کروا دینی چاہئے، کیا حدیث شریف ہے: لَا نَبِیَّ بَعْدِی میرے بعد کوئی نبی نہیں۔([2])

خُود میرے نبی نے بات یہ بتا دی: لَا نَبِیَّ بَعْدِی!                          ہر زمانہ سُن لے یہ نوائے ہادِی: لَا نَبِیَّ بَعْدِی!

عقیدہ خَتْمِ نبوت کی اہمیت

پیارے اسلامی بھائیو!یہ بات ہمیشہ یاد رکھئے کہ عقیدۂ خَتْمِ نبوت کوئی معمولی اہمیت کا عقیدہ نہیں ہے بلکہ یہ ضروریاتِ دِین میں سے ہے یعنی اِسْلام میں جو اہمیت عقیدۂ تَوحِیْد کی ہے، وہی اَہمیت عقیدۂ خَتْمِ نبوت کی بھی ہے، مسلمان ہونے کے لئے جس طرح لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ کا اِقْرار کرنا ضروری ہے، اِسی طرح پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کو آخری نبی ماننا بھی ضروری ہے۔([3])  کلمہ طَیبہ جسے پڑھ کر کافِر مسلمان ہوتا ہے؛لَا اِلٰہَ اِلَّا للہُ


 

 



[1] ...کنز العمال،کتاب الفضائل،فضائل الصحابہ،جز:13،جلد:7،صفحہ:74،حدیث:36509۔

[2] ...مسلم،کتاب الامارۃ،باب وجوب الوفاء ...الخ،صفحہ:739،حدیث:1842۔

[3] ... فتاویٰ رضویہ، جلد:15، صفحہ:630 بتصرف۔