Book Name:Akhri Nabi Tashreef Le Aye
اللہ پاک کی پناہ...!!
ایماں پہ رَبِّ رحمت دے دے تُو استقامت دیتا ہوں واسطہ میں تجھ کو ترے نبی کا([1])
اللہ پاک ہمیں اِیمان پر استقامت نصیب فرمائے۔ اللہ کرے کہ صرف ہم ہی نہیں ہماری آیندہ آنے والی ساری نسلیں بھی یہی نعرہ لگاتی رہیں:
مُحَمَّدِ مصطفےٰ! سب سے آخری نبی! احمدِ مجتبیٰ! سب سے آخری نبی!
آمنہ کا لاڈلا! سب سے آخری نبی! شاہِ ہر دوسرا! سب سے آخری نبی!
تاجدارِ انبیا! سب سے آخری نبی! ہیں حبیبِ کبریا! سب سے آخری نبی! ([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک کام: فجر کے لئے جگانا
پیارے اسلامی بھائیو!الحمد للہ! آج کے اس پُرفتن دور میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی دِلوں میں عشقِ رسول جگانے، نیکی کی دعوت دینے اور اُمّت کو نیک نمازی بنانے کی کوشش میں مَصْرُوفِ عَمَل ہے، آپ بھی دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے، ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دِین و دُنیا کی بےشمار برکتیں نصیب ہوں گی۔12دینی کاموں میں سے ایک دینی کام فجر کے لئے جگانا بھی ہے۔
نمازِ فجر کے لئے جگانا سُنَّتِ مصطفےٰ ہے؛*اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم فجر کے لئے جاتے ہوئے سوتے ہوؤں کو جگاتے تھے([3])*مسلمانوں کے