Book Name:Asmani Kitabon Mein Naat e Mustafa
آئیے! آج ہم یہ سَعَادت حاصِل کر لیتے ہیں۔ پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے اَوْصاف و کمالات جو پچھلی آسمانی کتابوں میں بیان ہوئے تھے، ان کا پُورا پُورا بیان تو ہو ہی نہیں سکتا کہ ہمارے پاس وہ زبان بھی نہیں جو ذِکْرِ مصطفےٰ کا حق ادا کر سکے، ہمارے پاس اتنا عِلْم بھی نہیں کہ پُورے طَور پر ذِکْرِ مصطفےٰ کو جان سکیں اور سچّی بات تو یہ ہے کہ ہمارے پاس اتنی لمبی زندگی بھی نہیں ہے، یہ بالکل حق ہے، سچ ہے کہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا پُورا پُورا ذِکْر تو دُور کی بات ، صِرْف ایک وَصْفِ پاک کا مکمل بیان کرنے کے لئے ہزاروں سالہ زندگی بھی ہو تو کم ہے۔
غرض؛ ہم مکمل طَور پر ذِکْرِ مصطفےٰ تو نہیں کر سکتے، آئیے! حُصُولِ برکت کے لئے پچھلی آسمانی کتابوں میں ذِکْرِ کئے گئے چند اَوْصاف و کمالاتِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سن لیتے ہیں۔
خیال رہے! پچھلی آسمانی کتابوں میں لوگوں نے اپنی مرضی کے مطابق تحریف (یعنی تبدیلی) کر دی تھی، ان میں سے ذِکْرِ مصطفےٰ کو چھپانے اور مٹانے کی بہت کوششیں کی گئیں مگر الحمد للہ! اب بھی ان کتابوں میں ذِکْرِ مصطفےٰ موجود ہے۔
بہرحال! ان آسمانی کتابوں میں چونکہ تحریف ہو چکی ہے،(یعنی لوگوں نے اس میں اپنی من مانی باتیں شامل کر دیں ہیں) اس لئے ان کتابوں کو پڑھنا اب درست نہیں ہے۔ بڑے بڑے عُلَمائے کرام نے ان کتابوں سے محبوبِ رحمٰن، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی جو نعتیں نِکال کر بیان کیں اور جو روایات میں آئیں، اُن کی روشنی میں نعتِ مصطفےٰ آپ