Asmani Kitabon Mein Naat e Mustafa

Book Name:Asmani Kitabon Mein Naat e Mustafa

اور وہ آپ رَضِیَ اللہُ عنہ کو شہید کرنے کے ارادے سے حرمِ پاک آئے مگر اللہ پاک نے آپ رَضِیَ اللہُ عنہ کو ان کے شَر سے محفوظ رکھا اور وہ ناکام ونامراد واپس لوٹ گئے، اس کے بعد جب کوئی مُسَافِر حرمِ پاک سے ملکِ شام جاتا، اَہْلِ کتاب اس سے حضرت عَبْدُالله رَضِیَ اللہُ عنہ کے مُتَعَلِّق پوچھتے، آنے والا بتاتا: اُن کا نور پوری آب وتاب سے قریش میں جگمگا رہا ہے۔([1])

حضرت آمنہ رَضِیَ اللہُ عنہا کے والِد حضرت وہب رَضِیَ اللہُ عنہ ایک روز شِکار کے لئے جنگل   گئے، وہاں آپ نے عجیب منظر دیکھا؛  حضرت عَبْدُ الله رَضِیَ اللہُ عنہ جو شِکار کے لئے آئے تھے، جنگل میں اکیلے ہیں اور اَہْلِ کتاب کے تقریباً 90افراد  آپ رَضِیَ اللہُ عنہ کو گھیرے ہوئے ہیں۔ حضرت وہب رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں:  ایک قرشِی نوجوان کو مشکل میں دیکھ کر میں اس کی مدد کے لئے بڑھنے ہی والا تھا کہ اچانک غیب سے کچھ گھوڑے سُوار ظاہِر ہوئے، یہ انسانوں جیسے نہیں تھے، انہوں نے آتے ہی اُن 90 افراد پر حملہ کر کے انہیں مار بھگایا اور حضرت عَبْدُ الله رَضِیَ اللہُ عنہ کو بحفاظت ان کے گھر تک پہنچا دیا۔([2])

  جانے پہچانے نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم

پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! اللہ پاک نے اپنے محبوب نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا ذِکْرِ پاک بلند کیا ہے، ابھی حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام کی پیدائش بھی نہیں ہوئی تھی، اس سے بھی پہلے رسولِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے ذِکْرِ پاک کے چرچے


 

 



[1]...  تاريخ الخمیس، الطلیعۃ الثالثۃ فی ولادۃ عبداللہ...الخ،جلد:1، صفحہ:331  ملتقطًا۔

[2]...تاريخ الخمیس، الطلیعۃ الثالثۃ، ذکر تزوج عبداللہ آمنہ، جلد:1، صفحہ:334ملخصاً ۔