Asmani Kitabon Mein Naat e Mustafa

Book Name:Asmani Kitabon Mein Naat e Mustafa

کندھوں کے درمیان مُہرِ نبوت ہو گی *شملے (والا عمامہ) باندھیں گے *اُونٹ کی سواری فرمائیں گے *اُن کو ایسی نماز دِی جائے گی کہ اگر وہ نماز قومِ نُوح کو دی جاتی تو وہ طوفان کے ذریعے ہلاک نہ ہوتے *اگر قومِ عاد کو دی جاتی اُن پر آندھی کا عذاب نہ آتا *اگر قومِ ثمود کو دی جاتی تو وہ چنگھاڑ کے عذاب سے ہلاک نہ ہوتی۔([1])    

اللہُ اکبر! غور فرمائیے! نماز کی کیسی عظیم فضیلت ہے۔ اس لئے ہم نے میلاد منانا ہے، ضرور منانا ہے مگر جشنِ چراغاں میں گانے باجے نہیں چلانے، میوزک نہیں بجانا، ناچ رنگ کی محفلیں نہیں جمانی، بےپردگی نہیں کرنی بلکہ شریعت کے دائرے میں رہ کر میلاد منانا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ پانچوں کی پانچوں نمازیں باجماعت ادا کرنی ہیں۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

نیک عمل نمبر 29 کی ترغیب:

پیارے اسلامی بھائیو! خواہشاتِ نفس کی پیروی سے بچنے اور سنتِ رسول کی اتباع کرنے کا ذہن پانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے، ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں حصہ لیجئے۔ شیخ طریقت امیر اہلسنت کے عطا کردہ ”72 نیک اعمال“ پر عمل کیجئے ۔ 72 نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل نمبر 29 یہ ہے کہ کیا آج آپ نے سنت کے مطابق کھانا کھایا اور کھانے سے پہلے اور بعد کی دعائیں پڑھیں؟اس نیک


 

 



[1]... حُجَّۃُ اللہِ عَلیٰ الْعَالَمِیْن ،المبحث الرابع،الباب الاول،ما رواہ ائمۃ الحدیث...الخ،صفحہ:95- 96 ملتقطًا۔