Asmani Kitabon Mein Naat e Mustafa

Book Name:Asmani Kitabon Mein Naat e Mustafa

طرف وحی بھیجی: اے داؤد (عَلَیْہِ السَّلَام)! بےشک آپ کے بعد عنقریب ایک نبی ہوں گے، ان کا نام اَحْمَد و مُحَمَّد صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہے، سچّے نبی ہیں، میں اُن پر کبھی غضب نہ فرماؤں گا، وہ کبھی میری نافرمانی نہ کریں گے، بےشک میں نے ان کے صدقے اُن کے اگلے پچھلوں کے گُنَاہ معاف کر دئیے۔([1])

اُمَّتِ مصطفےٰ کے اَوْصاف

صحابئ رسول حضرت عبد اللہ بن عبّاس رَضِیَ اللہُ عنہ نے ایک بار حضرت کعبُ الاحبار رَضِیَ اللہُ عنہ سے پوچھا: تورات شریف میں پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے کیا کیا اَوْصاف لکھے ہیں؟ فرمایا: تورات شریف میں ہے:*مُحَمَّد بن عبد اللہ (صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم) *اُن کی وِلادت کا مقام مکہ ہے *ہجرت کا مقام طابَہ (یعنی مدینہ) ہے *بُری باتیں کرنے والے نہ ہوں گے *بازاروں میں چلّا کر بات کرنے والے نہیں ہوں گے *بُرائی کا بدلہ بُرائی سے نہیں دیں گے بلکہ معاف کر دیا کریں گے *اُن کی اُمَّت اُمّتِ حمّاد (یعنی کثرت سے حمد کرنے والی ) ہو گی *وہ ہر مشکل و آسانی کے وقت اللہ پاک کی حمد کیا کریں گے *بلندی پر چڑھتے ہوئے اللہ پاک کی تکبیر (مثلاً اللہُ اَکْبَر) کہا کریں گے *نماز میں صفیں بنایا کریں گے۔([2])

موسیقی کے آلات توڑنے والے

صحابئ رسول حضرت انس بن مالِک رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے: ایک مرتبہ رسولِ


 

 



[1]...دلائل النبوہ للبیہقی،باب صفۃ رسول اللہ...الخ،جلد:1 ،صفحہ:380۔

[2]...دارمی،المقدمہ،باب صفۃ النبی فی الکتب قبل مبعثہ،صفحہ:25-26،حدیث:8ملتقطًا۔