Asmani Kitabon Mein Naat e Mustafa

Book Name:Asmani Kitabon Mein Naat e Mustafa

اپنے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی نعتیں *آپ کے اَوْصاف *آپ کے فضائِل و کمالات *پیارے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے پیارے پیارے چہرے کا ذِکْر *پیارے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی پیاری پیاری اداؤں کا ذِکْر *پیارے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی پیاری پیاری مہُرِ نبوت کا ذِکْر *آپ کی چال مبارک کا ذِکر *آپ کے اندازِ گفتگو کا ذِکْر *آپ کے شہر کا ذِکْر *آپ کی وِلادت کا ذِکْر *آپ کی ہجرت کا ذِکْر *آپ کے دُنیا میں آنے کا ذِکْر *آپ کے دُنیا سے ظاہِری پردہ فرمانے کا ذِکْر غرض کہ اپنے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی نعتوں اور اَوْصاف کو کھول کر بیان کر دیا ہے، اے اَہْلِ تورات! اب تم پر لازم ہے کہ تم ہمارے محبوب کی نعتوں میں نہ تو اپنی طرف سے ملاوٹ کرو! نہ ہمارے محبوب کی نعتیں چھپاؤ! بلکہ جتنا ہو سکے ہمارے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی نعتوں کا چرچا کرو...!

سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو! معلوم ہوا؛ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی نعتوں، آپ کے اَوْصاف و کمالات کا چرچا کرنا رَبِّ کریم کو پسند ہے۔ اس سے اندازہ لگائیے! کتنے خوش نصیب   ہیں وہ لوگ جو اَوْصافِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا خُوب چرچا کرتے ہیں *نعتیں پڑھتے ہیں *میلاد منا کر *ذِکْرِ مصطفےٰ کی محفل سجا کر *جھنڈے اُٹھا کر *جلوس میں شرکت فرما کر  جُھوم جھوم کر آپ کی آمد کا چرچا کرتے اور ذِکْرِ مصطفےٰ کرنے کی سعادت پاتے ہیں۔

آسمانی کتابوں میں نعتِ مصطفےٰ

پیارے اسلامی بھائیو! اَہْلِ کتاب کو حکم دیا گیا کہ ہمارے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی نعتوں کا چرچا کرو! اُن میں سے جو غیر مسلم   رہے، انہوں  نے تو یہ سَعَادت حاصِل نہیں کی،