Asmani Kitabon Mein Naat e Mustafa

Book Name:Asmani Kitabon Mein Naat e Mustafa

نُور کی خیرات بانٹنے والے

اللہ پاک کے آخری نبی، مکی مدنی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نُور بلکہ قاسِمِ نُور (یعنی نُور بانٹنے والے) ہیں۔صحابئ رسول حضرت کعب بن زُہیر رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں: اِنَّ الرَّسُوْلَ لَنُوْرٌ یُسْتَضَاُ بِہٖ بےشک رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ایسے نُور ہیں جن سے روشنی حاصِل کی جاتی ہے۔([1])

حضرت اُسید بن ابو ایاس رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں: نُور والے آقا، رسولِ خُدا، اَحْمَدِ مجتبیٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ایک بار میرے چہرے اور سینے پر اپنا پُرنُور ہاتھ شریف پھیر دیا، اس کی برکت یہ ظاہِر ہوئی کہ میں جب بھی کسی اندھیرے گھر میں داخِل ہوتا وہ گھر روشن ہو جاتا۔([2])

خیال رہے! ہمارے آقا ومولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نُور بھی ہیں اور بشر بھی ہیں، قرآنِ کریم اور اَحادیثِ کریمہ سے یہ دونوں باتیں ہی ثابِت  ہیں۔

پیارے آقا کے پیارے نام

پیارے اسلامی بھائیو! پچھلی آسمانی کتابوں میں رسولِ اکرم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے بہت سارے پیارے پیارے نام بھی ذِکْر کئے گئے تھے۔ آئیے! چند مبارک نام سنتے    ہیں:

اُمَّت کو جہنّم سے بچانے والے

* پچھلی آسمانی کتابوں میں آپ کا ایک نام ہے: اَجِیْر (یعنی اُمَّت کو جہنّم سے بچانے والے) * تورات شریف میں آپ کا ایک نام ہے: أُحِیْدُ اس کا بھی وہی معنی ہے: اُمَّت کو


 

 



[1]...معجمِ کبیر،جلد:8،صفحہ:192،رقم:15735۔

[2]...کنز العمال،کتاب الفضائل ،فضائل الصحابہ،جز:13 ،جلد:7،صفحہ:123،حدیث:36819ملتقطًا۔