Asmani Kitabon Mein Naat e Mustafa

Book Name:Asmani Kitabon Mein Naat e Mustafa

(یعنی سیدھے دِین والے نبی) *  اسی طرح پچھلی آسمانی کتابوں میں آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا ایک نامِ پاک اِکْلِیْل بھی ہے، جس کا معنی ہے: تاج۔ یعنی تاجُ الْاَنْبِیا کہ جیسے تاج پُورے سَر کو اپنے گھیرے میں لے لیتا ہے، ایسے ہی آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی نبوت نے ساری مخلوق کو گھیرے میں لے لیا کہ آپ نبیوں کے بھی نبی ہیں، فرشتوں کے بھی نبی ہیں، جنّوں کے بھی نبی ہیں، انسانوں کے بھی نبی ہیں، غرض؛ اللہ پاک کے سِوا جو کچھ موجود ہے، آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہر مخلوق کے، ہر جہان کے نبی ہیں *  انجیل شریف میں آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا ایک مشہور نام: بَارْقَلِیْط بھی آیا ہے: جس کا معنیٰ ہے: رُوْحُ القدس (یعنی پاک رُوح) *  آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا ایک مبارک نام: جَبَّار بھی آیا ہے، اس کا معنی ہے: اُمَّت کی اِصْلاح فرمانے والے، راہِ ہدایت دکھانے والے، خُدا کے دشمنوں پر قہر فرمانے والے، تمام انسانوں پر فضیلت رکھنے والے نبی۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! آئیے! پچھلی آسمانی کتابوں سے پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی مزید شانیں سُنتے ہیں:

سلطانِ دوجہاں صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم

حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام پر نازِل ہونے والی آسمانی کتاب انجیل شریف  میں ہے: (آخری نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم) جو  ہمیشہ غالِب رہیں گے اور آخر تک میرے اَحْکام کی حفاظت کرتے


 

 



[1]...سبل الہدیٰ ،جماع ابواب اسمائہ  ...الخ،الباب الثالث،جلد:1، صفحہ: 425-431-438- 443  ملتقطًا۔