Book Name:Asmani Kitabon Mein Naat e Mustafa
عمل پر عمل کرنے کی برکت سے نا صرف ہم سنت کے مطابق کھانا کھانے والے بن جائیں گے بلکہ بھوک سے کم کھاکر اتباعِ خواہشات سے بچنے میں بھی کامیاب ہوجائیں گے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! جوں جوں وقت گزرتا جا رہا ہے مسلمانوں کی عملی کیفیت تنزلی کا شکار ہوتی جا رہی ہے ،نمازوں کا جذبہکم ہورہا ہے ، گناہوں کی نحوست پھیل رہی ہے اور ان گناہوں کے تباہ کُن ا ثرات گھروں تک پہنچ کر ہماری نسلوں کی بربادی کا سبب بن رہے ہیں ۔ایسےنازک حالات میں ضرورت تھی کہ اُمّت ِ محبوب کا درد رکھنے والے افراد گاؤں گاؤں ،شہرشہر اور ملک ملک سفر کرکےلوگوں کی اصلاح کریں اسی مقصد کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت ایک شعبہ بنام”مدنی قافلہ“قائم کیا گیا ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!شعبہ مدنی قافلہ نے دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے ایک نظام بنایا ہے جس کے ذریعے ہزاروں اسلامی بھائی مدنی قافلے کے مسافر بنتےہیں جس کی بدولت غیر مسلموں کواسلام کی نعمت میسر آتی ہے ،گناہ گاروں کی اصلاح ہوتی ہے ،مسجدیں آباد ہوتیں اور معاشرے میں نیک بننے اور بنانے کے نسخوں پر عمل شروع ہوجاتا ہے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو !آئیے!شیخ طریقت، امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے101 مدنی پھول سے ہاتھ ملانے کی